سعودی عرب ٹوئٹر کا سب سے بڑا استعمال کنندہ ملک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-18

سعودی عرب ٹوئٹر کا سب سے بڑا استعمال کنندہ ملک

Saudis-world-biggest-Tweeter-user
غیر متوقع تحقیقاتی سر گرمی میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال سعودی شہری کرتے ہیں جبکہ ہندوستانیوں کا تناسب اقل ترین ہے۔ پیئر ریچ نے بتا یا کہ سعودی عرب کی آن لائن آبادی کا 32فیصد یا ایک تہائی حصہ، ماہانہ اساس پر سر گرم ٹوئٹر استعمال کنندوں پر مشتمل ہے۔ تاہم ہندوستان، نائجیریا اور جرمنی جیسے ممالک کا ٹوئٹر سے بہت ہی کم تعلق ہے کیونکہ ہرملک میں صرف ایک فیصد سر گرم ٹوئٹر استعمال کنندے پائے جاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کا وطن امریکہ فہرست میں 8ویں مقام پر ہے۔ سر کردہ 5ممالک غیر انگریزی داں اقوام پر مشتمل ہیں جبکہ سعودی عرب میں 32فیصد سر گرم ٹوئٹر استعمال کنندے موجود ہیں۔ اپنے ویب سائٹ پر پیئر ریچ نے یہ بات بتائی۔ سعودی عرب اور انڈو نیشیا اس بنا پر دو مشہور ممالک ہیں کہ بیشتر انٹر نیٹ استعمال کنندوں کے پاس پی سی موجود نہیں تاہم انہیں موبائل کے ذریعے انٹر نیٹ تک رسائی حاصل ہے۔

Saudis world's biggest Tweeters, India at 21st position

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں