جاسوسی معاملہ سپریم کورٹ جج کے ذریعہ تحقیقات کروانے کانگریس کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-18

جاسوسی معاملہ سپریم کورٹ جج کے ذریعہ تحقیقات کروانے کانگریس کا مطالبہ

Modi-Amit-Shah
گجرات میں2009ء کے دوران خاتون آرکیٹکٹ کی غیر قانونی جاسوسی کے لیے کوبراپوسٹ کا دعوی سچ ثابت ہوتواس صورت میں نرنیدرمودی بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار بننے کے مستحق نہیں۔کانگریس کی خاتون قائدین نے آج اس بات کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ سپریم کورٹ کے کسی جج کے ذریعہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جائے۔مرکزی وزراء بشمول گریجاویاس اور جنیتی نٹراجن،یوپی سی سی کی سابق سربراہ ریٹابہوگناجوشی اورمہیلاکانگریس کی سربراہ شوبھااوزانے بتایا کہ ہندوستان کی ہرخاتون کی عزت اوراس کا وقاراس سنگین مسئلہ کے پس منظر میں خطرہ میں ہے جس میں نوجوان خواتین کاچوری چھپے تعاقب کیاجاناہے اور ہر بیداری کے موقع پران کی جاسوسی کی جاتی ہے جبکہ یہ کارروائی گجرات پولیس کے سارے انسداد دہشت گردی اسکواڈ سے کمترکوئی دوسرانہیں کرتاہے ۔جوشی نے ویاس،نٹراجن اوراوجھاکے ساتھ اے آئی سی سی ہیڈکوارٹرس میں مشترکہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایاکہ اگرسرکاری مشنری کاناروااستعمال ہوتویہ بات واضح ہے کہ مودی کو گجرات پر حکومت کا کوئی اخلاقی یاسیاسی حق حاصل نہیں۔وہ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار بننے کے بھی مستحق نہیں،یوپی سی سی کی سابق سربراہ پہوگنانے بتایاکہ بی جے پی کے سربراہ راج ناتھ سنگھ نے خود گجرات کے سابق وزیر داخلہ امیت شاہ کی صاحب کے پس پردہ راز کی وضاحت کرتے ہوئے یہ واضح کردیاکہ صاحب دراصل نریندرمودی ہی تھے۔دوتحقیقاتی پورٹلس کو براپوسٹ اور غلیل نے15نومبرکو دعوی کیاتھاکہ گجرات کے سابق وزیرداخلہ امیت شاہ نے کسی"صاحب"کی ایماء پرخواتین کی غیرقانونی نگرانی کاحکم جاری کیاتھا۔خواتین قائدین نے اس بات پرحیرت کا اظہار کیاکہ آیاغیرقانونی تانک جھانک سے مودی کی طرزحکمرانی،ان کے طور طریقے اوران کی صلاحیت پراخلاقی سوالات پیداہوتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ایک ایسافردجس نے قانون،دستوراورعوامی کے تئیں برملا بے التفاتی کامظاہرہ کیاہے۔اس پرعوامی ذمہ داری کی تکمیل اورشہریوں کے حقوق کے تحفظ کے معاملہ میں اعتماد کیاجاسکتاہے؟راج ناتھ سنگھ نے قبل ازیں بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوارپرنظرثانی کے امکان کومستردکردیا۔خواتین کے قائدین اس معاملہ پرتال حال چیف منسٹر گجرات کے سکوت پراظہار تحیرکیا۔نٹراجن نے بتایاکہ چیف منسٹر کو سب سے پہلے انکشافات کا جواب دیناچاہئے۔انہوں نے راجیہ سبھامیں اپوزیشن قائدارون جیٹلی کے ٹیلی فون کالس کی تفصیلات کے افشاء کے واقعہ کی یاددہانی کی جس کے نتیجے میں بی جے پی نے پرزوراحتجاج کرتے ہوئے3دن تک پارلیمانی کام کاج کوروک دیاتھا۔اس کے نتیجے میں بادی النظرمیں خاطی پائے گئے افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے گئے اورانہیں گرفتار بھی کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ آیامودی،امیت شاہ اور غیرقانونی ریاکٹ میں ملوث دیگرافراد کے خلاف بھی ایسی ہی کارروائی نہیں کی جانی چاہئے؟

Snooping allegations against Amit Shah: Congress demands probe by SC judge

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں