واجپائی کو بھارت رتن دینے کے مطالبات میں شدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-19

واجپائی کو بھارت رتن دینے کے مطالبات میں شدت

سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو بھارت رتن دینے کے مطالبات کو آج اس وقت تقویت حاصل ہوئی جب بہار کے چیف منسٹر نتیش کمارجوبی جے پی کے سابق اتحادی ہیں اورمرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے زعفرانی جماعت کے مطالبہ کی تائیدکی ہے۔کرکٹ اسٹار سچن تنڈولکراورممتازسائنسداں سی این آرراؤ کوملک کے اعلی ترین سیول اعزاز کیلئے نامزدکئے جانے کے دودن بعد ایسے مطالبات کئے جارہے ہیں کہ ہاکی کے جادوگردھیان چند،سوشلسٹ لیڈررام منوہر لوہیااورسابق چیف منسٹر بہار کارپوری ٹھاکرکوباوقارایوارڈ دیاجائے۔واجپائی کوانعام دینے کے مطالبات پرحکومت کے خیالات کااظہارکرتے ہوئے وزیراطلاعات ونشریات منیش تیواری نے کہاکہ اس بارے میں سنجیدگی سے غور کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ گجرات میں2002ء کے فسادات کے بعد نریندرمودی حکومت کے تعلق سے ان کے رویے پراب بھی سولات پائے جاتے ہیں۔سابق اتحادی این ڈی اے کے ساتھ اپنی تلخیوں کودرکنارکرتے ہوئے نتیش کمار نے کہاکہ واجپائی اس کے مستحق ہیں انہیں کیوں نہیں دیاجاناچاہےئے۔نتیش کمار جنہوں نے واجپائی کابینہ میں وزیرریلوے کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں یہ بات اس وقت کہی جب ان سے پوچھا گیاکہ آیاوہ بی جے پی کے قدآورلیڈرکوبھارت رتن دینے کی تائید کرتے ہیں۔نتیش کمار نے جوجنتادل یوکے اہم لیڈرہیں اپنے نظریاتی گرورام منوہرلوہیااور کارپوری ٹھاکر جو1977ء میں ریاست کے چیف منسٹر تھے،ایوارڈدینے کی تائیدکی۔کانگریس کے اتحادی نیشنل کانفرنس کے لیڈرفاروق عبداللہ نے کہاکہ واجپائی ایوارڈ سے بڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں بی جے پی کاآدمی نہیں ہوں لیکن میں ایک ہندوستانی ہوں اورمیں سمجھتاہوں کہ کوئی اس بات کو فراموش نہیں کرسکتاکہ وہ ایک بہترین لیڈرہیں۔میں یہ بتایاچاہتاہوں کہ جب پہلی بازانہوں نے لوک سبھامیں خیالات کااظہار کیاتھا تب جواہرلال نہروواجپائی کے قریب گئے تھے اور کہاتھاکہ ایک دن آپ اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔منیش تیواری نے نئی دہلی میں صحافیوں کے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ اٹل بہاری واجپائی جی نے ایک چیف منسٹر کومشورہ دیاتھاکہ انہیں راج دھرم نبھاناچاہےئے لیکن شایدوہ خود کہیں نہ کہیں راج دھرم نبھانے میں ناکام رہے۔اس وقت راج دھرم کایہ تقاضہ تھاکہ ایک مخصوص ریاستی حکومت کو برطرف کیاجاناچاہےئے تھا۔انہوں نے بعد میں اس بات پرافسوس کابھی اظہار کیاتھا۔2004ء میں جب وہ منالی گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاتھاکہ گجرات فسادات این ڈی اے پرایک دھبہ ہیں اورعام انتخابات میں شکست کی وجہ ہیں۔اسی لیے اب جب کہ ایسے سوالات اب بھی برقرارہیں،بھارت رتن کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے کہاکہ یہ اچھی بات ہے کہ تنڈولکرکوبھارت رتن دیاگیا لیکن عظیم ہاکی کھلاڑی دھیان چند کوبھی ایوارڈ دیناچاہیے تھا۔اس دوران جنتادل یوکے لیڈر شیوانندتیواری نے سچن تنڈولکرکوبھارت رتن دینے پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے مفت کرکٹ نہیں کھیلی۔انہوں نے بھی دھیان چندکوبھارت رتن دینے کامطالبہ کیا۔

Vajpayee deserves Bharat Ratna, Farooq Abdullah - Nitish Kumar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں