آسٹریلیائی خفیہ اداروں نے انڈونیشیائی صدر کی جاسوسی کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-19

آسٹریلیائی خفیہ اداروں نے انڈونیشیائی صدر کی جاسوسی کی

سڈنی
(رائٹر )
آسٹریلیا میڈیا نے آج اطلاعدی کہ ملک کی خفیہ ایجنسیوں نے انڈونیشیا ئی صدر سو سیلو یامبنگ یودھویو نو کی ٹیلی فون کالز سننے کی کوششکی تھی نیز یودھویونوکی اہلیہ سمیت ان کے متعد د اعلی وزراء کی جاسوسی کی بھی کوشش کی گئی ۔ ان خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد جکارتہ حکومت نے کینبرا سے وضاحت طلب کی ہے ۔ سابق امریکی کنٹرا کٹر ایڈروڈ اسنو ڈین کی طرف سے انشاء کی جانے والی خفیہ معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگست 2009ء میں انڈونیشائی صدر اور ان کے 9قریبی ساتھیوں کی الیکٹرانک جاسوسی کی کوشش کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ آسٹر یلیا ئی میڈیا نے گزشتہ ماہ بھی یہ رپورٹ دی تھی کہ ایشیابھر میں آسٹر یلیا کے مختلف سفیر امریکہ کے جاسوسی آپریشن کا ھصہ تھے ۔ میڈیا نے یہ رپورٹ اسنوڈین کی جانب سے انشا کردہ اسناد کی بنیادی پر دی تھی ۔ آسڑیلیا کے محکمہ خارجی امور کے ایک ترجمان نے اس معاملہ پر یہ کہتے ہوئے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ ایس ا کرنا حکومت کی پالیسی کے مغائر ہے ۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے صدارتی محل کی جانب سے اس معاملہ پر کچھ کہنے سے انکار کردیا گیا ۔ اس سے پہلے اسنوڈین کے انکشاف سے یہ بات بھی منظر عام پر آئی تھی کہ امریکہ کی نیشنل سیکوریٹی ایجنسی (این ایس اے )نے واشنگٹن کے حلیفوں بشمول جرمن چانسلر انجلیلا مرکل کے فون کی جاسوسی کی تھی ۔ اس معاملہ پر جرمنی اور دیگر ممالک نے احتجاج کرتے ہوئے امریکہ پر اپنے انٹلی جنس پروگراموں پر نظرثانی پر زور دیا تھا ۔ اندونیشیا ، آسٹریلیا کا ایک قریبی ایشیائی پڑوسی ہے اور اس کا نہایت اہم اسٹراٹیجک رفاقت کار ہے ۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات پچھلے ماہ بھی اس وقت متاثر ہوئے تھے جب آسٹریلیا کے نئے قدامت پسند وزیر اعظم ٹونی ابوٹ نے انڈونیشیا سے آسٹریلیا میں پناہ کیلئے کشتیوں کے ذریعہ آنے والے افراد کو ان کے ملک لوٹا دینے کا اعلان کیا تھا ۔
Australia's spy agencies targeted Indonesian president's mobile phone

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں