US, Germany to ink no-spy deal - report
امریکہ کے ذریعہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جاسوسی کرنے کے انکشاف کے بعد اب دونوں ممالک نے مستقبل میں ایک دوسرے کی جاسوسی نہیں کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ مرکل کی جاسوسی کئے جانے کی بات سے ناراض جرمنی کے خفیہ محکمہ کے افسران اس ہفتہ امریکہ کا دورہ کیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق امریکی اور جرمن حکام نے ایک معاہدہ کیا ہے کہ اب وہ آئندہ ایک دوسرے کی جاسوسی نہیں کریں گے۔ یہ معاہدہ آئندہ برس سے نافذا لعمل ہوگا۔ جرمنی کے سرکاری ترجمان نے اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ اخبار کے مطابق جرمنی کے خفیہ محکمہ کے افسران کی پیر کو واشنگٹن میں امریکی خفیہ محکمے کے حکام کے ساتھ اعلی سطحی میٹنگ طے ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں