حالیہ برسوں میں ہندوستانیوں کی دشواریاں دگنی - امریکی گیلپ سروے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-28

حالیہ برسوں میں ہندوستانیوں کی دشواریاں دگنی - امریکی گیلپ سروے

ہندوستان میں لوگوں کی دشواریا ں حالیہ برسوں میں دوگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں ،جہاں پر چوتھا فرد حالیہ برسوں میں ملک کی خراب اقتصادی کار کردگی کی مار جھیل رہا ہے ۔ امریکی سروے ایجنسی ، گیلپ ، کی تازہ ترین سروے رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے جسکے مطاٹی وی بق ، ہندوستان میں دشواریاں بڑھنے کی وجہ سے جنوبی ایشیا کی دشواریاں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 2010سے 2012کے درمیان ہندوستان کی اوسط دشواریاں میں 2006سے2008کے درمیان کے مقابلے دوگناسے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ، ہندوستان کی خوشحالی میں آئی اس اہم کمی کی بنیادی وجہ شاید ملک کی مایوسکن اقتصادی کار کردگی ہے ۔ ہندوستان کی ترقی کی شرح 2010کی پہلی سہ ماہی کے 9.4فیصد سے کم ہوکر 2013کی دوسری سہ ماہی میں اب 4.4فیصد رہ گئی ہے ۔ گیلپ نے کہا کہ بدعنوانی اور لال فیتہ شاہی روکنے کے علاوہ مزدور ، توانائی اور زمین کے معاملہ میں اپنی مارکیٹ کو بہتر کرنے میں حکومت ہند کی ناکامی یہ بتاتی ہے کہ عالمی بینک کیوں اس ملک کو کاروبار کرنے کے لئے بری جگہ کی فہرست میں رکھے ہوئے ہے ۔

Sufferings in India has doubled in recent years: Gallup poll

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں