ہند پاک رشتوں کی بہتری پر تجارت میں 6 گنا اضافے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-28

ہند پاک رشتوں کی بہتری پر تجارت میں 6 گنا اضافے کا امکان

کراچی
(رائٹر)
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اگر تعلقات سدھر جائیں تو تجارت چھ گنا تک بڑھ سکتی ہے ۔ انڈین کونسل فارریسرچ اینڈانٹر نیشنل اکنامک ریلیشن ا(آئی سی آئی ای آر )کی جانب سے یہاں علاقائی تجارتی بورڈ کی دوسری میٹنگ میں رکھے گئے جائزے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 20ارب ڈالر کے کاروباری امکانات ہیں لیکن خراب رشتوں کی وجہ سے ابھی صرف 3ارب ڈالر کی تجارت ہی ہوپارہی ہے ۔ تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ غیر تجارتی رکاوٹوں اور سیاسی رکاوٹوں کی وجہ سے دونوں ممالک کیدرمیان تجارت کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ میٹنگ کا اہتمام پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹر یشن (آئی بی اے )اور(آئی سی آئی ای آر )کیتعاون سے کیا گیا ہے ۔ آئی بی اے کی ڈین اور ڈائریکٹر عشرت حسین نے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی حکومت ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنے کے حق میں ہے اور ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں اس پر متفق ہیں لیکن ہندوستان میں اس پر اتفاق نہیں ہوا ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر احند ملک نے امید ظاہر کی کہ دونوں پڑوسی ملک غیر تجارتی رکاوٹوں کو دور کرکے باہمی تجارت کوفروغ دیں گے ۔ آئی سی آر آئی ای آر کی ڈائر کٹر نشانتیجہ نے کہا کہ جب تک سر حد کے دونوں جانب اطلاعات کی تر سیل آسان نہیں ہوجاتی تجارتی امکانات کو حقیقت کے روپ میں نہیں ڈھالا جاسکے گا ۔ اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں دونوں ملکوں کے درمیان کاروبار پہلی بار ڈیڑھ ارب ڈالر سے اوپر پہنچ گیا ہے ۔ میٹنگ میں غیر تجارتی رکاوٹوں کے علاوہ بینکنگ ، مضوعات اور زرعی صنعت پر بھی بات چیت کی گئی ۔
Indo-Pak trade can cross $6 bn: ICRIER

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں