جنگی جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ مسترد - صدر سری لنکا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-18

جنگی جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ مسترد - صدر سری لنکا

کولمبو
(پی ٹی آئی )
سری لنکا کے صدر مہندر راجا پکشا نے آج ایک بار پھر ایل ٹی ٹی ای کے خلاف فوجی مہم کے دوران مبینہ جنگی جرائم کی ایک بین الاقوامی تحقیقات کے لیے مطالبات کو مسترد کردیا اور کہا کہ دنیا کے ممالک کو سری لنکا کو حکم نہیں دینا چاہئے ۔ انہوں نے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی منصفانہ اور آزادانہ تحقیقات کے لیے برطانوی وزیر اعظم ڈیو ڈ کیمرون کی جانب سے دئیے گئے الٹی میٹم کے ایک دن بعد کہی ہے جب کہ ڈیوڈ کیمرون نے ٹاملوں کے لیے انفرادیت ارو احترام کی زندگی کی اپیل کی تھی ۔ راجا پکشا نے کہا کہ مصالحت کے لیے وقت درکار ہے اوراس کے لیے وقت کی کوئی ھد نہیں ہوسکتی ۔ ہمارے پاس ایک قانونی نظام اوردستور ہے ۔ ہم کو نہ صرف شمال میں بلکہ جنوب میں بھی عوام کے ذہن کو بدلنا ہوگا ۔ انہوں نے سہ روز دولت مشترکہ سر برہان مملکت کی کانفرنس کے اختتام پر یہاں ایک میڈیا کانفرنس میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے ککہا کہ تصادم گزشتہ 30برسوں سے جاری ہے ۔ نہ صرف ٹامل بلکہ سنہالی اور مسلمان بھی اس سے دو چار ہیں ۔ یہ میری ذمہ داری ہے کہ ان کی دیکھ بھال کروں لیکن نہیں کہہ سکتے کہ یہ کام ایک ہفتہ یا تین ہفتہ یاچار مہینہ میں کیا جائے ۔ یہ غیر منصفانہ ہے ۔ راجا پکشا نے یہ بات کہی ۔ کیمرون کی جانب سے مقرر کردہ مارچ تک کی مہلت کے تعلق سے پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ سری لنکا ایسا نہیں کرسکتا۔ ہمارے تعلق سے حق بنجانب موقف اختیار کریں اور ہماری مدد کریں ۔ کس کو بھی کوئی حکم نہیں دینا چاہئے ۔آپ کو مختلف طبقات کو تقسیم کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے ۔ راجہ پکشا نے بطاہر کیمرون کے ریمارکس کے حوالہ سے یہ بات کہی ۔ راجہ پکشا نے جو بین الاقوامی تنقید کا سامنا کررہے ہیں کہاکہ ان پر ان کے عوام کی ایک ذمہ داری ہے ہم تمام پارٹیوں کے نمائندؤں پر ایک مشتمل ایک پارلیمانی کمیٹی قائم کی ہے ۔ ہم کو وقت دیجئے ۔ ہم دولت مشترکہ کے اقدار ، انسانی حقوق ، میڈیا کی آزادی کا حترام کرتے ہیں ۔
Rajapaksa rejects calls for an international war crimes inquiry in Sri Lanka

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں