مالٹا - کامن ویلتھ اجلاس 2015 کا میزبان منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-18

مالٹا - کامن ویلتھ اجلاس 2015 کا میزبان منتخب


کولمبو
(آئی اے این ایس )
مالٹا 2015میں کامن ویلتھ چوٹی اجلاس کی مزبانی کرے گا۔ ژنہوانیوز ایجنسی نے وزیر اعظم جوزف مسکٹ کے حوالہ سے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 2سالہ اجلاس کی میزبانی کرے گا ۔ژنہوانیوز ایجنسی نے وزیر اعظم جوزف مسکٹ کے حوالہ سے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 2سالہ اجلاس کی میزبانی کیلئے مالٹا کا انتخاب ہواہے اور ملک اس کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ مور یشیس کے وزیر اعظم نے سری لنکا میں حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزیوں کے جواز پر کولمبو میں کامن ویلتھ چوٹی اجلاس کا نہ صرف بائیکاٹ کیا تھا بلکہ 2015میں چوٹی اجلاس کی میزبانی سے بھی انکار کردیا تھا ۔ موریشیس کے وزیر اعظم نوین چندر رامگولم نے برطانوی ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ کامن ویلتھ سکریٹری جنرل ، کملیش شرما نے ان کی حکومت کو مطلع کیا کہ موریشیس حکومت کے سربراہ کی ، اجلاس کے آئندہ میزبان کی حیثیت سے ، سری لنکا اجلاس میں موجودگی ضروری ہے ۔ رام گولم نے بتایا کہ ہم نے کولمبو اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ او راس فیصلہ پر اٹل رہنے کے سبب آئندہ اجلاس 2015کی میزبانی سے دستبر داری بھی مجھے منظور تھی ۔ مور یشیس کے وزیر اعظم دراصل کناڈائی وزیر اعظم اسٹیفن ہار پر کے شانہ بہ شانہ نظر آتے ہیں کہ انہوں نے بھی کولمبو اجلاس کا بائیکاٹ اسی جواز پر کیا تھا کہ تمل ٹا ئگرس کے ساتھ لڑائی کے آخری مرحلہ میں حکومت کی جانب سے حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں ۔ اور ان الزامات سے متعلق حکومت صفائی پیش کرنے میں بھی ہنوز ناکام ہے ۔ صدر مہندرا جپکشے نے ہفتہ کے روز وضاحت کی تھی کہ تشویش دور کرنے کیلئے وقت درکار ہوگا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیشوں کے مکان میں رہنے والے دوسروں کے گھروں پر پتھر نہیں پھینکا کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں اور بین الاقوامی تحقیقات کی جازت ہرگز نہیں دی جائے گی ۔
Malta to host Commonwealth summit in 2015

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں