انڈونیشیا اور آسٹریلیا - جاسوسی تنازعہ حل کرنے کے خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-28

انڈونیشیا اور آسٹریلیا - جاسوسی تنازعہ حل کرنے کے خواہاں


ملبو ر ن۔
(پی ٹی آئی )
انڈونیشیا اور آسٹریلیا نے خفیہ تانک جھانک تنازعہ سے پیداسفارتی کشیدگی ختم کرنئے اور تعلقات کو معمول کے مطابق بنانے کے لئے خصوصی سفیروں کے اجلاس کے انعقاد سے اتفاق کرلیا ہے ۔ انڈونیشیائی صدر سوسیلوبامبنگ یدھویونونے فریقین کے درمیان ایک نئے ضابطہ اخلاق مرتب کرنے کا مطالبہ کیا جس میں خفیہ جاسوسی سرگرمیوں کی ضمانت بھی شامل ہو ۔ میڈیا اطلاعات میں مزید بتایا گیا کہ صدریدھویونونے تعلقات معمول کے مطابق ہونے سے قبل ایک معاہدہ پر دستخط پربھی زور دیا۔ انڈونیشیا کے وزیر خارجہ مارٹی نتالیگوایا پھر کسی اور اعلی سفیر کو بات چیت کے لئے مقرر کیا جائے گا ۔ آسٹریلیا ئی وزیر اعظم ٹونی ابٹوٹ نے جکارتہ کی اس تجویز کا خیر مقدم تو کیا تاہم انہوں نے یہ وضاحت بھی کردی کہ انہیں مجوزہ اجلاس کا انتظار رہے گا ۔ ٹونی ایبوٹ نے یہ بھی کہا کہ و ہ ید ھو یو نو کے بیان کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس پر ردعمل کا اظہار کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش قیاسی لائق ستائش ہے ۔ میں 2یا ایک دن میں بیان کے مکمل جائزہ کے بعد ہی کچھ کہہ سکوں گا ۔ یدھونواور ان کی اہلیہ کے فون کالس کے خفیہ سماعت کے انکشاف کے بعد صدر نے آسٹریلیا کے ساتھ فوجی سیکوریٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون معطل کردیا تھا ۔ ایبوٹ نے کہا کہ وہ حالیہ واقعہ کے مثبت نتائج سے بھی امید ہیں ۔ انہوں نے باہمی مسائل مثلا انسداد دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق باہمی تعاون کومستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے مستقبل میں سکیوریٹی راؤنڈٹیبل کا اشارہ بھی دیا جس کا مقصد ایک دوسرے کے ساتھ کشادہ ذہنی وکشادہ دلیپر مبنی با ہمی ا عتماد میں ا ستحکام ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ بلا شبہ ا س نو عیت کے تعلقا ت انٹلیجنس میں شراکت داری پر منحصر ہیں ۔ میں آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں ایک مضبوط اور پائیدار تاہم مسئلہ کافوری حل چاہتاہوں ۔ دریں اثناء میدیا اطلاعات کے مطابق یدھویونونے آسٹریلیا ئی وزیر اعظم کی جانب سے مراسلہ موصول ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ ٹونی ایبوٹ نے مراسلہ میں معذرت خواہی سے گریز کیا ۔
Spying on Indonesia controversy australia keen to resolve conflict

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں