ممبئی حملوں کے قصورواروں کو سزا دینے میں پاکستان تاخیر نہ کرے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-27

ممبئی حملوں کے قصورواروں کو سزا دینے میں پاکستان تاخیر نہ کرے

مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج کہاکہ پاکستان کوان افرادکوسزادیناچاہئے جو2008ئممبئی دہشت گردحملوں میں ملوث ہیں کیونکہ پڑوسی ملک کو خاطر خواہ ثبوت فراہم کردیاگیاہے۔26نومبر کے ان حملوں کی5ویں برسی کے موقع پراخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شنڈے نے کہاکہ ہم نے پاکستان کوکافی ٹھوس ثبوت فراہم کیاہے ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ26/11دہشت گردحملوں کی سازش تیار کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کریں۔شنڈے نے کہاپاکستان کو مقدمہ کورتیزرفتاربنانے کے لیے ہندوستان نے پاکستانی عدالتی کمیشن کودومرتبہ ہندوستان کادورکرنے اوریہاں کے گواہوں پرجرح کرنے اورمتعلقہ دستاویزات کامعائنہ کرنے کی اجازت دی۔سرحد پاردہشت گردانفرااسڑکچرکے بارے میں مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ بارباراپیلوں کے باوجودپاکستان کوئی کاروائی نہیں کررہاہے۔26نومبر2008ئکوممبئی پر10دہشت گردوں نے کراچی سے سمندرپہنچ کرحملہ کیاتھا۔ان میں سے9دہشت گرد سکیورٹی فورسس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگئے جب کہ اجمل عامرقصاب کو گرفتارکرلیاگیا۔قصاب کو21نومبر2012ء کوپونے کی یرواڈا جیل میں پھانسی دے دی گئی۔لشکرطیبہ کے قائدین ذکی الرحمن لکھوی،عبدالواجد،مظہراقبال،حمادامین صادق،شاہدجمیل ریاض، جمیل احمداوریونس انجم کوپاکستان میں2009ء میں ممبئی حملوں کے سلسلہ میں گرفتارکیاگیاتھا۔ان پران حملوں کی منصوبہ بندی کرنے،مالی مددکرنے اوراسے روبہ عمل لانے کے الزامات لگائے گئے تھے تاہم ان کے خلاف مقدمہ کافی سست روی سے چل رہاہے۔اس کو تیزبنانے ہندوستان کی اپیلوں کومسترد کیاجارہاہے۔پاکستان نے لشکرطیبہ کے بانی حافظ سعید کے خلاف جنہیں ان حملوں کاماسٹرمائنڈقراردیاجارہاہے کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔اسی دوران ممبئی حملوں کی یادمیں آج ممبئی شہرمیں حملوں میں مرنے والوں کوخراج پیش کیاگیا۔آج صبح چیف منسٹر مہاراشٹراپرتھوی راج چوہان نے وزیرداخلہ آرآر پاٹل اوردیگر رفقاء کے ساتھ پولیس جمخانہ پرشہیدوں کو خراج پیش کیا۔مرکزی مملکتی وزیرفروغ انسانی وسائل ششی تھرورنے چرچ گیٹ میں انڈین مرچنٹ چیمبر میں بنائی گئی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔کئی دیگر سماجی تنظیموں نے بھی ان حملوں میں دہشت گردوں کاسامناکرنے والے ہیروزکویاد کیا۔ان حملوں کے بعد59گھنٹوں تک سکیورٹی فورسس اور دہشت گردوں کامقابلہ جاری رہا۔مہاراشٹرااے ٹی ایس کے سربراہ ہیمنت کرکرے،اے سی پی اشوک کامٹے،سینئر پولیس انسپکٹروجئے سالسکراورکئی دیگر پولیس جوان کاماہاسپٹل کے قریب دہشت گردوں سے لڑائی کے دوران مارے گئے تھے۔ان حملوں یں جملہ166بے قصورافرادمارے گئے جب کہ سینکڑوں دیگرزخمی ہوئے۔اسی دوران بی جے پی نے مرکزپرالزام عائدکیاہے کہ وہ ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو سزادلانے کے لیے پاکستان پردباؤڈالنے میں ناکام رہی ہے۔بی جے پی صدرراجناتھ سنگھ نے کہاکہ ملک کے عوام وزیراعظم منموہن سنگھ سے جانناچاہتی ہیں کہ وہ اس مسئلہ کی وضاحت کریں۔انہوں نے کہاکہ ممبئی حملہ کا اصل سازشی اورلشکر کاسرغنہ پاکستان میںآزادگھوم رہاہے۔مرکزی موجودہ حکومت پاکستان پران طاقتوں کے خلاف کوئی سفارتی دباؤڈالنے میں بالکل ناکام ہوگئی ہے۔وزیراعظم کوملک کے عوام کوا س کی وضاحت کوناچاہئے۔دریں اثناء بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوارنریندرمودی نے احمدآباد میں کہاکہ مرکز26/11کے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے میں ناکام رہاہے۔ٹوئٹرپرمودی نے لکھاکہ26/11ہمیں بیرونی طاقتوں سے درپیش خطرہ کازندازہ لگانے کا موقع فراہم کرتاہے۔اس لیے ہندوستان کوایک مضبوط ملک بنانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ میں ملک میں آج ان لوگوں کے ساتھ شامل ہوں جو26/11کے مہلوکین کویادکررہے ہیں۔

Pak should punish 26/11 accused, enough evidence given: Shinde

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں