سعودی عرب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کا رکن منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-14

سعودی عرب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کا رکن منتخب

سعودی عرب جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کارکن منتخب ہوگیاہے۔ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پھانسیوں اور ڈرون حملوں تک کی نگرانی کرنے والے اس ادارے میں سعودی عرب کا انتخاب اس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کوٹھکرانے کے چند روز بعد ہوا ہے ۔ انسانی حقوق کونسل سینتالیس رکن ممالک پر مشتمل ہے ۔ منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تمام 193رکن ممالک نے رائے شماری کے ذریعے سعودی عرب کا انتخاب کیا ہے اور اس کے حق میں 140رکن ممالک نے چار نشستوں کے لیے بلامقابلہ چین ، مالدیپ ، سعودی عرب اور ویت نام کو منتخب کیا تھا ۔ جبکہ دیگر ارکان میں کیوہا اور روس بھی شامل ہیں ۔

Saudi Arabia elected to UN Human Rights Council

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں