سہارا گروپ اور سیبی تنازعہ ۔ سپریم کورٹ حکم نامہ پر سہارا کا نیا تیقن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-27

سہارا گروپ اور سیبی تنازعہ ۔ سپریم کورٹ حکم نامہ پر سہارا کا نیا تیقن

سہارا گروپ نے جس کی طویل لڑائی ، سیکوریٹیزایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے ساتھ چلرہی ہے ، کہا ہے کہ وہ 20ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیدادوں کے نئے دستاویزات مالکانہ ، سیبی کوپیش کردے گا جس نے کہا تھا کہ قبل ازیں پیش کردہ دستاویزات میں ، اثاثوں کی مالیت بہت زیادہ بتائی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ ہفتہ ایک حکم صادر کرتے ہوئے سہارا گروپ کو اپنی بھی جائیداد فروخت کرنے سے روک دیا تھا اور سہارا گروپ کے صدر نشین سبر تا رائے اور دیگر 3اعلی اکزیکٹیوزکو، عدالت کی اجازت کے بغیرملک شھورنے سے روک دیا تھا ۔ عدالت نے اس معاملہ کے لئے آئندہ تاریخ سماعت ، 11دسمبر مقرر کی ہے ۔ سہارا گروپ نے سیبی کے اس نقطہ نظر سے اختلاف کیا کہ قبل ازیں جن جائیدادوں کے دستاویزات نطور سیکوریٹی (برائے 20ہزار کرور روپے )پیش کئے گئے تھے ، ان کی مالیت کا تخمینہ بہت زیادہ کیا گیا تھا ۔ سہارا گروپ نے آج ، مختلف اخبارات میں شائع شدہ ایک نوٹس میں کہا وہ (سہارا گروپ )"سہارا گروپ کے دیگر جائیدادوں کے دستاویزات مالکانہ یعنی جملہ 20ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیدادوں کے دستا ویزات پیش کرے گا ۔مسئلہ (مالیت کے زیادہ تخمینہ )پر مزید کسی بحث کے بجائے ، نئے دستاویزات پیش کئے جائیں گے ۔"سہارا گروپ کا کہنا ہے کہ وہ "سپریم کورٹ کے احکام کی تعمیل کے لئے گذشتہ چند ماہ سے دیانتدار نہ کوششیں کرتا آرہاہے "۔ سہارا گروپ نے اپنے ڈپازیٹرس ، گاہکوں اور تجارتی رفقاء کو یقین دلایا ہے کہ یہ گروپ "ان چیلنجوں پر کامیابی سے قابو پالے گا "۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کو ہدایت دی ہے کہ وہ 20ہزار کروڑ روپے مالیت کی ایسی جائیدادوں کے دستاویزات مالکانہ سیبی کے حوالہ کرے جن پر کوئی بار یا قانونی رسہ کشی نہیں ہے ۔ سال گذشتہ سپریم کورٹ نے ہدایت دی تھی کہ سہارا میں سرمایہ مشغول کرنے والوں کو بہ اعتبار مجموعی زائد از 24ہزار کروڑ روپے واپس کئے جائیں ۔ بعض ڈبنچرس کے اجرا کے ذریعہ 2سہارا فرموں نے مذکورہ رقم اکٹھا کی تھی ۔ سہارا گروپ نے اب تک سیبی کو 5120 کروڑ روپے اداکئے جاچکے ہیں ۔ سیبی نے گذشتہ 20ہزار کروڑ روپے ، متعلقہ سرمایہ کاروں کو پہلے ہی راست طور پر ادا کئے جاچکے ہیں ۔ سیبی نے گذشتہ 20نومبر کو سپریم کورٹ کو اطلاع دی تھی کہ اس گروپ نے جاریہ ماہ کے اوائل میں بطور سیکوریٹی جن دو جائیداد وں کا پیشکش کیا ہے ، ان کی مالیت بہت زیادہ بتائی گئی ہے ۔ سیبی نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ سہارا گروپ ، 20ہزار کڑور روپے مالیت کے اثاثوں کے ، اصل دستاویزات مالکانہ حوالہ نہیں کررہاہے ۔ گذشتہ 21نومبر کو پیشی کے دوران سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ گذشتہ ماہ 20ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیدادوں کے دستاویزات مالکانہ کی پیشکشی کی ہدایت کی تعمیل ، من وعن نہیں کی گئی ہے ۔

Supreme Court bars Sahara group from selling properties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں