نواز شریف کے خلاف تحقیر عدالت کاروائی کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-27

نواز شریف کے خلاف تحقیر عدالت کاروائی کا مطالبہ


اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
وزیر اعظم نواز شریف اور وفاتی انتظامیہ کے خلاف تحقیر عدالت کی درخواست پشاور ہائی کورٹ میں پیش کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت امر یکی ڈرون حملے بند کروانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ جمعیتہ العلمائے اسلام کے صوبائی صدامولانہ یوسف شاہ نے اور صوبائی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اکرام اللہ شاہد نے کل عدالت میں وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی انتطامیہ کے خلاف تحقیر عدالت کار وائی کے لیے درخواست پیش کی ۔ ہائیکورٹ نے ماہ مئی میں فیصلہ جاری کیا تھا کہ امریکی ڈرون حملہ جنگی جرائم ہیں ۔ اس کے باجود امریکہ کے ڈرون حملے ملک کے قبائیلی اور دوسرے علاقوں میں جاری ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف اور معتمد داخلہ کو مدعی علی بنایا گیا ہے ۔ وفاع پاکستان کو کونسل کے صدر علمائے اسلام کے صدر مولانا سمیع الحق نے کہا کہ پاکستان کے شہر پشاور، اسلام آباد اور کراچی امریکی ڈرون حملوں سے محفوط نہیں ہیں ۔ ہنگو ضلع میں ہوئے ایک دینی مدرسہ پر ڈرون حملہ کے بعد پاکستان کے برے شہر ڈرون حملوں کی زد میں ہیں ۔ ہنگو کے دینی مدرسہ پر حملہ میں د و علماء ہلا ک ہوگئے اور چار دیگر افراد ہلاک ہوگئے ۔ درخوسات میں ھوالہ دیا گیا کہ عدالت نے 9میں کو امریکی ڈرون حملہ کو جنگی جرم قرار دیا تھا اور ان حملوں کو پاکستان کے اقتدار اعلی کے خلاف ورزی قرار دیا تھا ۔ عدالت نے حکامت کو ہدایت دی تھی کہ وہ ڈرون حملوں کے معاملہ کو اقوام متحدہ میں پیش کرے اور ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لیے معاوضہ طلب کیا جائے ۔در خواست میں ا لتجا کی گئی کہ اگر سفارتی کوششوں سے امریکی ڈرون حملہ بند نہ ہوں تو وفاتی حکومت کے لیے ضروری ہے کہ وہ ڈرون طیاروں کو گرادے کیونکہ ڈرون طیاروں کے ذریعہ پاکستان کی فضائی عملداری کے خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ درخواست گذار نے کہا کہ عدالت کا حکم جاری ہوکر سات ماہ گذر گئے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا کہ امریکی ڈرون حملوں میں بے قصور لوگ مارے جارہے ہیں اور املاک کا نقصان ہورہاہے ۔ درخواست گذار نے کہا کہ وزیر اعظم ناز شریف ملک کی اگزیکیٹواتھاریٹی میں ان کے خلاف تحقیر عدالت کی کاروائی شروع کی جائے کیونکہ انہوں نے پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر عمل نہیں کیا ۔ مزید کہا گیا کہ دستور کے آرٹیکل 204کے تحت وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ عہدیدار بھی تحقیر عدالت کاروائی کے مستحق ہیں ۔ وفاع پاکستا ن کونسل نے 5نومبر 2011کو پشاورہائی کورٹ میں ڈرون حملوں کے خلاف درخواست داخل کی تھی جس کے بعد ماہ میں اس سلسلہ میں واضح ہدایت جاری کیں ۔ درخواست گذار سمیع الحق نے کہاکہ وفاتی حکومت نے احکا م کو نظر انداز کردیا ۔ اسی لیے وزیر اعظم اور انتیظامیہ کے خلاف تحقیر عدالت کا روائی شروع کی جائے ۔ عدالتی احکام میں مزید کہا گیا تھا کہ حکومت ڈرون حملوں کے معاملہ کو اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل میں پیش کرے ۔ عدالت نے احکام میں کہا تھا کہ اگر سیکیوریٹی کونسل میں امریکہ ویٹو اختیار سے اس کو ناکام بنادے تو اس معاملہ کو ہنگامی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے اور اس کے ذریعہ مسئلہ کو حل کیا جائے ۔ عدالت نے احکام میں مزید کہا تھا کہ اگر تمام سفارتی کوششیں ناکام ہوجائیں توپاکستان امریکہ سے تمام تعلقات منقطع کردے اور پاکستان کے اندر امریکہ کو دی جانے والی فوجی سہولتیں ختم کردے ۔ عدالتی احکام کو جاری ہوکر سات ماہ گذر گئے حکومت نے ان احکام کو نظر انداز کردیا ۔ درخواست گذارنے عدالت سے التجا کی وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تحقیر عدالت کاروائی کی شروع کی جائے ۔
Contempt petition filed against Pakistan PM Nawaz Sharif for failing to end US drone strikes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں