11/نومبر ریاض ایجنسیاں
روس کے صدر ولادیمیرپوتین نے کو سعودی فرمانرواشاہ بن عبدالعزیز سے خطے کی تازہ صورت حال اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی اطلاع کے مطابق ، ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں لیڈروں نے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی تاشہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ درایں اثنا فرانسیسی خبر رساں ادارہ اے ایف پی نے کریملن کے حوالہ سے اطلاع دی ہے کہ دونوں لیڈروں نے عالمی تنازعت کو حل کرنے کی غرض سے مختلف سطحوں پر دو طرفہ روابط اور تعاون کے فروغ کیلئے باہمی دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ سعودی عرب اور روس کے تعلقات موخرالذکر کی جانب سے ایران کی جوہری پروگرام میں معا ونت کی وجہ سے بھی کشیدگی کا شکار رہے ہیں۔ روس نے ماضی قریب میں ایران کا پہلا جوہری پاور پلانٹ تعمیر تیار کیا تھا اور وہ اس کو ایک جوہری قوت بنانے میں اہم کردار کرچکا ہے جبکہ سعودی عرب ایران کے جوہر ی بم کا مخاالف ہے اور وہ نہیں چاہتاکہ ایران خطے کی اعلانیہ جوہری طاقت بنے ۔ اب تک صہیونی ریاست اسرائیل خطے کی غیر اعلانیہ جوہری طاقت ہے۔Putin calls Saudi king to discuss regional, international issues
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں