مغربی کنارہ میں 30 ملین بیرل تیل کی موجودگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-12

مغربی کنارہ میں 30 ملین بیرل تیل کی موجودگی

فلسطینی حکومت نے کل بتایا کہ اس کے جائزوں سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ مغربی کنارہ کے تیل کے ذخائر میں از کم30ملین بیارلس تیل موجود ہے۔ فلسطین کے نائب وزیر اعظم محمد مصطفی نے ژنہوا کو بتا یا کہ ہمیں توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ہم ٹنڈرس کی طلبی کی نوٹس کے اعلامیہ کو شائع کریں گے۔ مصطفے نے بتا یا کہ مغربی کنارہ میں تیل اور گیاس کی دریافت فلسطین کی معیشت کے لیے ایک اہم اقدام ہوگا کیونکہ فلسطین کو اسرائیل سے تیل اور گیاس درآمد کرنا پڑتا ہے۔ تحقیقاتی نتائج سے فلسطین کو ہونے والی آمدنی کو فروغ حاصل ہوگا۔ تاہم امکان ہے کہ تیل کی کھوج اور اس کے حصول کی کاروائی میں اسرائیل رکاوٹ کھڑی کرے گا جبکہ مغربی کنارہ کے بیشتر علاقے اس کے قبضے میں ہیں۔ اس سے قبل فلسطینی عہدیداروں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے رملہ میں تیل کے ذخیروں کے ایک مقام کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جس میں 1.5بلین بیارل تیل اور 152معکب میٹر قدرتی گیس موجود ہے ۔ تیل کے یہ 80فیصد ذخائر مغربی کنارہ میں فلسطینی زیر کنٹرول علاقہ میں واقع ہیں۔ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ تاہم اسرائیل روزانہ وہاں سے تقریبا 8بیارل تیل حاصل کررہاہے۔

'30 mn barrels of oil in West Bank' - The Palestinian government said

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں