سائنس کے شعبہ کیلئے بہت کم پیسہ دینے پر اظہار برہمی - بھارت رتن سی این آر راؤ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-18

سائنس کے شعبہ کیلئے بہت کم پیسہ دینے پر اظہار برہمی - بھارت رتن سی این آر راؤ

Bharat-Ratna-CNR-Rao
ناکافی فنڈنگ کیلئے سائنٹفک برادری میں پائے جانے والے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بھارت رتن ایوارڈ یافتہ ممتاز سائنسداں سی این آرر اؤنے آج برہمی ظاہر کی اوربہت کم پیسہ دینے پرسیاستدانوں کو احمق قراردیا۔ایوارڈ کے اعلان کے ایک دن بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راؤنے جووزیراعظم کی سائنسی مشاورتی کونسل کے صدر نشین بھی ہیں تحقیق کیلئے مزیدسائل فراہم کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ سائنس کے شعبہ کیلئے حکومت نے جوپیسہ دیاہے اس سے کہیں زیادہ ہم نے کام کیاہے۔انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب ایک صحافی نے سوال کیاکہ آیاان کااحساس ہے کہ ملک میں سائنسی تحقیق کے معیار میں گراوٹ آئی ہے۔راؤنے آپے سے باہرہوتے ہوئے کہاکہ آخرکیوں ان احمق سیاستدانوں نے ہمیں اتناکم پیسہ دیاہے اس کے باوجودہم سائنسدانوں نے کچھ کام کیاہے۔ہماری سرمایہ کاری برائے نام ہیں،کافی دیرسے کی جاتی ہے،جتنابھی پیسہ ملاہم نے کام کیا،جوپیسہ ہمیں مل رہا ہے وہ کم ہے۔چین کی ترقی کے بارے میں پوچھے جانے پرسائنسداں نے کہاکہ ہمیں ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ہندوستانی محنت نہیں کرتے ،ہم چینیوں کی طرح نہیں ہیں۔ہم میں تساہل ہے،ہم میں زیادہ قوم کاجذبہ نہیں ہے،اگرہمیں کچھ زیادہ پیسہ ملے توہم باہر جانے کیلئے تیار ہیں۔

Politicians are 'idiots', says Bharat Ratna CNR Rao

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں