سمندری طوفان ہیان - فلپائن کو مختلف ممالک کی امداد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-12

سمندری طوفان ہیان - فلپائن کو مختلف ممالک کی امداد

فلپائن میں طوفان کی زبردست تباہی کے بعد بچاؤ عملہ کا متاثرہ علاقوں میں پہنچنے اور اقدامات کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بچ جانے والے کئی افراداپنے رشتہ داروں سے محروم ہوچکے ہیں اور انھیں اپنی املاک سے بھی ہاتھ دھونا پڑاہے۔ انھیں غذا،صاف پانی ، ادویہ ،شلٹر اور دیگر سہولتیں دستیاب نہیں ہیں۔ علاوہ ازیں متعدی امراض پھیلنے کا بھی اندیشہ لاحق ہے۔ بین الاقوامی امدادی ایجنسیاں اور مختلف ممالک کے حکام ضروری اشیاء کی سر براہی اور مختلف طریقہ سے امداد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ آسٹریلیا کی حکومت نے متاثرین کیلئے 10ملین ڈالر کے پیاکیج کا اعلان کیا ہے جس میں طبی عملہ اور غیر غذائی اشیاء جیسے تار پولینس، چٹائیاں ، مچھر دان ، پانی کے ڈبے اور دیگر اشیاء بھی شامل ہیں ۔ برطانیہ نے بھی6ملین پاونڈ (9.6ملین ڈالر)کا پیاکج جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں تقریبا 5لاکھ افراد کی مدد بشمول جزوقتی شلٹر ، پانی ، پلاسٹک شیٹس اور گھریلو اشیاء شامل ہیں۔ نیازی لینڈ نے 2.15ملین نیوزی لینڈ ڈاکر رقم دی ہے جبکہ جاپان 25افرادپر مشتمل ایمرجنسی میڈیکل ریلیف ٹیم روانہ کرے گا ۔ انڈونیشیا طیارہ اور عملہ کے علاوہ پانی، غذااور دیگر اشیاء فلپائن بھیجے گا۔ اقوام متحدہ ، امریکہ اور جرمنی سمیت عالمیبرداری نے بھی فلپائن کے متاثرین کیلئے فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔ جرمن صدر یوآخم گاؤک نے فلپائن کے اپنے ہم منصب ہینگنوایکونوکے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے پر انہیں بہت دکھ پہنچا ہے ۔ اقوام متحدہ نے تقریبا 90افراد پر مشتمل ایک ٹیم روانہ کی ہے۔ امریکی ایجنسی فار انٹر نیشنل ڈیولپمنٹ (یو ایس اے آئی ڈی)کی جانب سے امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ یوروپین کمیشن نے کہا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کیلئے 3ملین یورورقم بھیجے گا ۔ چین نے لاکھ ڈالر نقد رقم کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔

Typhoon Haiyan: Ships head to Philippines amid devastation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں