11/نومبر واشنگٹن پی۔ٹی۔آئی
امریکہ میں سال 2012-13کے دوران ہندوستانی طلباء کی تعداد میں 3.5فیصد کمی، روپیہ کی قدر میں شدید گراوٹ کے سبب واقع ہوئی ہے۔ ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ تعلیمی سال کے دوران ہندوستان کے جملہ 96,754طلباء امریکہ میں زیر تعلیم تھے جو گذشتہ تعلیمی سال کے بہ نسبت 3.5فیصد کم تھے ۔اس طرح گذشتہ تین سالوں میں ہندوستانی طلباء کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ایجوکیشن (آئی آئی ای )کی جانب سے جاری کردہ ایجوکیشنل ایکسچینج ڈاٹا (اعداد شمار)کے مطابق امریکہ میں تعلیمی سال2001-02سے2008-09تک ہندوستان جبکہ بین الاقوامی طلابء کی تعداد میں سر فہرست تھا ، اب چین کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ چین ہندوساتن اور جنوبیی کوریا کے طلباء کی تعداد بین الاقوامی طلباء کی تعداد کا49فیصد ہے Typhoon Haiyan: Ships head to Philippines amid devastation
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں