حد سے زیادہ ہندوستانی نشریات پر پاکستانی چینلوں کو جرمانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-19

حد سے زیادہ ہندوستانی نشریات پر پاکستانی چینلوں کو جرمانہ


اسلام آباد
(آئی اے این ایس )
پاکستان الکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھاریٹی (پی ایم آر اے )نے پاکستان کے 10تفریحی ٹی وی چیانلوں کو ہندوستانی مشمولات کے پروگرامس بہت زیادہ پیش کرنے پر جملہ ایک کڑور پاکستانی روپے (لگ بھگ 92ہزار 962ڈالر ) جرمانہ کردیا ہے ۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات کے جاری کردہ ایک دستاویز کے بموجب چیا نلوں نے مقررہ حدوں سے متاوز انداز میں ہندوستانی مشمولات کے حامل پروگرام پیش کرکے ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ وی نیوز انٹر نیزنل نے آج یہ اطلاع دی ۔ اتھارٹی اس بات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے کہ آیا ٹی وی چیانلس ، ضابطہ اخلاق اور ضابطہ تشہیر کی پابندی کررہے ہی؟رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ \"پاکستان کے خانگی ٹی وی چیانلوں کو بیرونی مشمولات کے حامل صرف 10فیصد پروگرامپیش کرنے کا اختیار ہے ۔یہ پروگرام ہندوستانی ہوسکتے ہیں یا کسی اور ملک کے ہوسکتے ہیں 10چیانلوں کوفی چیامل 10لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔
Pakistani TV channels fined Rs 1 crore for excessive Indian content

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں