قاہرہ
نومبر
(آئی اے این ایس )
قاہرہ کے قریب آج صبح کی اولینساعتوں میں ایک مال گاڑی ، ایک منی بس اورا یک ٹرک سے بھیانک انداز میں ٹراگئی ۔ اس المناک حادثہ میں کم از کم 27افراد ہلاک اور 32زخمی ہوگئے ۔ ایمبو لنس اتھاریٹی کے صدر انصاری نے ژنہوز کو بتایا کہ مقام حادثہ سے تمام نعشوں اور زخمیوں کو ہٹالیا گیا ہے ۔ مزئد تلاشی کے لیے امدادی ٹیمیں مقام حادثہ پر موجود ہیں ۔بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ سکیوریٹی ذرائع کے حوالہ سے قبل ازیں دی گئی اطلاع میں مہلوکین کی تعداد کم ازکم 29بتائی گئی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرین ، جنوبی شہر بنی سیوف سے غیزہ جارہی تھی کہ وہ منی بس سے ٹکراگئی ۔ یہ منی بس ، دہشور ٹاؤن میں شرکت کے بعد واپس ہونے والے مسافروں کو لے جا۔رہی تھی ۔ مصری ریلوے اتھاریٹی کے صدر حسین زکریا نے سرکاری نیل ٹی وی کو بتایا کہ \"ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتاہے کہ (تباہ شدہ ) گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے انتبائی لائینس اور ان زنجیروں کو نظر انداز کردیا جنکے ذریعہ ریلوے کراسنگ پر داخلہ سے روکا جاتا ہے ۔ ان گاڑیوں کے ڈرئیورس نے ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش کی ۔ حادثہ کے بعد ٹرین تقریبا ایک کلو میٹردور جاکر رکی ۔ 16ایمبولنس گاڑیاں ،زخمیوں کو ہسپتال لے جانے کے لیے فوری مقام حادثہ پہنچ گئیں ۔ ٹرین کے ڈرائیور اور اس کے مدد گاروں کو جو حادثہ میں بچ گئے ہیں ، حراست میں لے لیا گیا ۔ تا ہم سرکاری زیر انتظام اخبار الاہرام کے ویب سائٹ نے کراسنگ کے پاس متعن ورکرس کے حوالہ سے کہاکہ \"وارننگس اور سرخ بلبس ٹوتے ہوئے تھے .\"ان ورکرس نے ریلوے لائن کو بند کرنے زنجیروں کا استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے کیانکہ ٹرین کی رفتار بہت زیادہ تھی ۔\"اسی دوران ٹرین ڈرائیور اور اس کے مدد گاروں نے دعوی کیا کہ ریلوے کراسنگ ، کھلی تھی اور انہوں نے کئی بار انتباہی سائرن بجائے لیکن کسی نے جواب نہیں دیا ۔ ایک 22سالہ خانہ دار خاتون نول حمد ی نے ، جس کے 4بھائی ، حادثہ کی نذر ہوگئے ہیں ، کہا ہے کہ \"ریلوے کراسنگ پر کوئی ملازم نہیں تھا اور دونوں جانب تمام لائٹس بند تھیں \"۔ اس خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہرہنوزلاپتہ ہیں اور دیگر 2رشتہ داروں کی حالت تشویشناک ۔ منی بس میں یاک شادی کی تقریب سے آنے والے 45رشتہ دار سوار تھے ۔ اسی دوران مصر کے عبوری وزیش اعظم نے حادچہ پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا اور فوری تحقیقات پر زور دیا ہے ۔ غیزہ کے گورنرعلی عبدالرحمن نے ہر ملک کے خاندان کو 5ہزار مصری پاؤنڈس اور ہر زخمی کو 2ہزار مصری پاؤنڈس معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
27 killed when train crashes into cars near Cairo
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں