پاکستانی فلم - زندہ بھاگ - کی ہندوستان میں ریلیز کی تیاریاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-15

پاکستانی فلم - زندہ بھاگ - کی ہندوستان میں ریلیز کی تیاریاں

Pakistani film Zinda Bhaag
سرحد کے اس پار کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد نصیر الدین شاہ کی پاکستانی فلم "زندہ بھاگ" اب ہندوستان میں بھی کمرشیل ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم کی ڈائرکٹر مینو گور [Meenu Gaur] نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان میں یہ فلم سات ہفتوں کے بعد بھی اچھی چل رہی ہے۔ ہم نے امریکہ میں بھی اسے ریلیز کیا ہے اور امید کر رہے ہیں کہ یہ فلم ہندوستان میں بھی ریلیز ہوگی۔
"زندہ بھاگ" پاکستان کی پہلی فلم ہے جسے گذشتہ 50 برسوں میں آسکر کے لیے روانہ کیا گیا ہے اور اسے ہفتہ 16/ نومبر کو جاریہ کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ دسمبر یا جنوری میں کمرشیل ریلیز کے لیے ہندوستان کے ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ "زندہ بھاگ" لاہور کے تین نوجوانوں کی کہانی ہے جو مغربی ملکوں کو فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈائرکٹر نے کہا کہ ہم مشترکہ تاریخ ، تہذیب اور زبان رکھتے ہیں اس لیے مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کے سینما بینوں کو بھی یہ فلم ضرور متاثر کرے گی۔

Pakistani film Zinda Bhaag may release in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں