مدینہ منورہ کا تعارف کرانے والی نمائش حجاج کرام میں مقبول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-15

مدینہ منورہ کا تعارف کرانے والی نمائش حجاج کرام میں مقبول

Maaraz Al Eiman exhibition
مدینہ منورہ میں مسجد قبا کے قریب "مارز الایمان" نمائش [Maaraz Al-Eiman exhibition] حجاج کرام ، زائرین ، مقیمین اور مقامی شہریوں میں بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہے۔ چھ ماہ سے زائد عرصے سے جاری اس نمائش میں مدینہ منورہ کے ماڈل سجائے گئے ہیں۔ شہر طیبہ کے محلوں گلیوں اور سڑکوں کا تعارف کرایا گیا ہے۔ مدینہ کے قابل دید مقامات کو اجاگر کرتے ہوئے تاریخ میں ان کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔
زائرین کی اکثریت نے کہا ہے کہ خاص طور پر وہ حصہ جہاں نزول وحی کے مقامات کا تعارف دیا گیا ہے ، وہ بڑا موثر ہے۔ اس نمائش سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب شہر کا دینی رتبہ بہتر شکل میں سامنے آتا ہے۔
ایک زائر نے بتایا کہ یہ نمائش دیکھنے والے کو جہاں مدینہ منورہ کی تاریخ سے آگاہی مل رہی ہے وہیں عہد رسالت میں پیش آنے والے واقعات ، مقامات اور قبا سے مدینہ منورہ جانے والے اس راستے کا تعارف بھی نصیب ہو رہا ہے جسے پیغمبر اسلا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے استعمال کیا تھا۔

Maaraz Al-Eiman exhibition near Quba Mosque gaining popularity

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں