ایران کو معاہدہ کی پیشکش پر عالمی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-15

ایران کو معاہدہ کی پیشکش پر عالمی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت


واشنگٹن
( پی ٹی آئی)
صدع بارک اوباما اپنے 2اہم ترین حلیفوں، برطانوی اور فرانسیسی قائدین کے ساتھ اس معاہدہ پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں جس کی پیشکش ایران کو اس کے نیو کلیر پروگرام سے متعلق کی گئی ہے۔ انہوں نے ایک دن قبل اس مسئلہ پر برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ٹیلییفون پر بات چیت کی تھی جس کے بعد انہوں نے صدر فرانس فرینکو اولاند کے ساتھ اس مسئلہ پر تفصیلی گفتگو کی۔ دونوں صدور کے درمیان ٹیلیفونی بات چیت کے بعد وائٹ ہاؤز نے بتا یا کہ امریکہ اور فرانس کے درمیان ، ایران کو 6ممالک کی جانب سے کی گئی پیشکش پر مکمل ہم آہنگی ہے اور دونوں ہی قائدین اس بات پر متفق ہیں کہ بات چیت سے متعلق رویہ بالکل درست ہے۔ ان کا خیال ہے کہ ایرانی نیو کلیر پروگرام کے مکمل طور پر پر امن ہونے سے متعلق بین الاقوامی برادری کی تیقن کی جانب 6ممالک کی تجویز کی پیشکش ایک ٹھوس اور انتہائی مناسب قدم ہے۔ بعد ازاں وائٹ ہاؤز پریس سکریٹری جے کارنی نے بتا یا کہ حقیقی طور پر ایران کو پیش کردہ تجویز 6ممالک کے درمیان اتفاق رائے کا نتیجہ ہے تاہم ایران نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا ہے، ہم اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کرسکتے کہ جینوا میں ایران کے نیوکلیر پروگرام پر بات چیت کے دوران اتفاق رائے پیدا نہ ہوسکا تاہم یہ ظاہر ہے کہ ایران کو الگ تھلگ کرنے اور اس کے خلاف جامع تحدیدات کے ڈرامائی اثرات تہران کے رجحان اور نظریہ پر مرتب ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں حکومت اسلامی جمہوریہ بین الاقوامی اصولوں کی پابندیوں سے اتفاق کرتے ہوئے اس موضوع پر سنجیدہ بات چیت پر آمادہ ہے۔ 6بڑے ممالک کے درمیان مکمل اتفاق رائے موجود ہے کہ ایران کو نیو کلیر اسلحہ صلاحیت حاصل کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور خطہ کے علاوہ تمام عالمی ممالک کو اس کا تیقن دیا جانا بھی ضروری ہے۔صدر بارک اوباما نے تمام متبادلات کو پیش نظر رکھا ہے تاہم کمانڈر ان چیف کی حیثیت سے ان کی ذمہ داری یہ بھی ہے کہ ایران کے ساتھ اس مسئلہ کو پرامن طریقہ سے حل کرنے کی کوشش بھی جاری رہنی چاہئے۔
Obama-with-key-global-partners-on-Iranian-deal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں