برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ اوباما کی ٹیلی فون بات چیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-14

برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ اوباما کی ٹیلی فون بات چیت

صدر اوباما نے برطانوی وزیر زعظم ڈیود کیمرون کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے علاوہ افغانستان کے ساتھ باہمی سیکیورٹی معاہدہ (بی ایس اے ) پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ کل کی گفتتگو کے دوران کیمرون نے اوباما کو افغانستان اور پاکستان کے قائدین کے ساتھ حالیہ سہ فریقی بات چیت کے خلاصہ سے آگاہ کیا ۔ وائت ہاؤز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید بتایا کہ صدر اوباما اور وزیر اعظم کیمرون نے 6ممالک کی متفقہ تجویز کی تائید کی ۔ علاوہ ازیں تہران کے ساتھ آئندہ مرحلہ کی بات چیت کی توقع کا اظہار بھی کیا ۔ انہوں نے افغانستان کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کے علاوہ امریکہ ۔ افغانستان باہمی سیکیورٹی معاہدہکے موجود مرحلہ پر بھی گفتگو کی ۔ صدر نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان مشاورت کی کوششوں کی تائید کی ستائش کی ۔ ان مشاورتوں میں لندن میں حالیہ سہ فریقی مذاکرات بھی شامل ہیں ۔ وائٹ ہاؤز کے مطابق دونوں قائدین نے شام صور تحال پر بھی بات چیت کی ۔ انہوں نے جنیواٰٰٰٰIIکانفرنس کی تائید وحمایت جاری رکھنے پر بھی زور دیتے ہوئے اجلاس میں شام کی شرکت کے فیصلہ کا بھی خیر مقدم کیا ۔ دونوں قائدین نے شام کے کیمیائی اسلحہ کے اتلاف کے عمل میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا ۔ وائٹ ہاؤز نے بیان میں یہ وضاحت بھی کی کہ امریکہ درحقیقت برطانیہ کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کو قدر منزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی سے مربوط سیکیورٹی مسائل پر مشاورت اور تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Barack Obama calls David Cameroon; Discusses Iran and Afghanistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں