نوبل انعام یافتہ ادیب ڈورس لیسنگ کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-19

نوبل انعام یافتہ ادیب ڈورس لیسنگ کا انتقال


لندن
(رائٹر)
نوبل انعام یافتہ ادیب ڈورس لیسنگ کا 94برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ انہیں 2007میں ادب کیلئے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا ۔ ان کے ناشرہار پر کالنس نے ایک بیان میں خبر دی کہ ان کا انتقال ان کی رہایش گاہ پر ہوا ۔ لیسنگ کی پیدائش سابق فارس (موجود ایران )میں 22 /اکتوبر 1919میں ہوئی تھی ۔ وہ اپنا ناول ، گر اس ازسنکنگ ، کا قلمی نسخہ لے کر 30سال کی عمر میں برطانیہ گئیں جس میں ایک سفید فام کسان اور سیاہ فام ملازم کے رشتوں کا قصہ ہے ۔ 1962میں ان کے ناول ، وی گولڈن نوٹ بک ، سے انہیں عالمی شہرت ملی ۔ اس ناول کی ہیروئن انابلپ ایک مصنفہ ہیں جو ذاتی اور آرٹکی دنیا کے مسائل میں پھنس گئی ہیں اور اپنی زندگی کو مختلف کرداروں میں منقسم دیکھتی ہیں ۔ سویڈش اکیدیمی نے نوبل انعام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کچھ چنندہ کتابوں میں سے ہے جو بیسویں صدی کی مر دوزن کے رشتوں کے بارے میں جانکاری دیتی ہے ۔ لیسنگ نے 55افسانے اور کہانیاں تصنیف کیں ۔ ان کا کینوس بہت ہی وسیع ہے اور زندگی کے ہر شعبہ کو انہوں نے اپنے قلم سے سمیٹنے کی کوشش کی ۔
Nobel Prize-winning author Doris Lessing dies at 94

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں