امریکہ میں طوفان کا خطرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-19

امریکہ میں طوفان کا خطرہ

واشنگٹن
(رائٹر )
امریکہ میں طوفان بگولے سے لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔ جبکہ مختلف حادثات میں کم از کم 6افراد ہلاک اور 40سے زائد زخمی ہوگئے ۔ وسطی مغربی امریکہ کے ساحلی علاقہ میں موسم کے بگڑتے مزاج نے حکام کو چوکس کردیا ہے ۔ امریکہ کے محکمہ موسمیات نے آج چوکسی جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ میں زبردست گردابی طوفان آنے کا امکان ہے جس سے 10ریاستوں میں بہت تیش ہوا ، شدید بارش نیز سمندر میں طغیانی آنے کا خطرہ ہے ۔ امریکہ کے قومی محکمہ موسمیات کی نائب سر براہ لارافرزیون نے کہا کہ ہم انتہائی خطر ناک صور تحال کا سامنا کرنے کے پیش نظر تیاریاں کررہے ہیں ۔ محکمہ کے مطابق گردابی طوفان ساحلی شہر پیوریا اور النیوئس کے ساحل سے ٹکرائے گا ۔اس طوفان سے تقریبا53لاکھ امریکی متاثر ہوسکتے ہیں ، محکمہ موسیمات کے مطابق طوفانی ہواؤں کے نتیجہ میں ریاست الی نوائے سے اٹھنے والے بگولے سے 10ریاستوں میں 53لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔ طوفانی ہواؤں کا سلسلہ اس وقت شکا گو کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے نییجہ میں شدید بارش کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے الی نوئے ، کیٹکی اور میزوری کی ریاستوں میں بگولے کے گزرنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔
Intense thunderstorms, tornadoes sweep across US Midwest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں