NOTA symbol - voters right to reject all candidates in a poll
الیکشن کمیشن نے آج پانچ ریاستوں میں مجوزہ اسمبلی انتخابات میں رائے دہندوں کیلئے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کے آپشن(ان میں سے کوئی بھی نہیں)کیلئے انتخابی ملامت کو قطعیت دی۔یہ علامت ایک مستطیل خانہ ہے جس کے اندرNOTAلکھاہوا ہے۔علامت کو قطعیت دینے کے بعدالیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں نوٹیفیکیشن جاری کیا اور اسے تمام ریاستوں بشمول وہ ریاستیں جہاں انتخابات ہونے والے ہیں روانہ کیا تاکہ وہ اس سلسلہ میں مزید کارروائی کرسکیں۔چیف الکٹورل آفیسر سے کہا گیا کہ وہ NOTAکے آپشن کے ساتھ بیلٹ پیپرس شائع کریں اور اسے الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں امیدواروں کے پیانل پر بھی نمایاں کریں۔سپریم کورٹ نے حال ہی میں ایک فیصلہ میں ووٹرس کو کسی بھی امیدوارکو منتخب نہ کرنے کاحق دینے کی اجازت دی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن مجوزہ اسمبلی انتخابات اور مستقبل کے تمام انتخابات بشمول آئندہ سال مقرر عام انتخابات میں ووٹرس کیلئے یہ سہولت فراہم کرے گا۔ووٹرس کو پہلی مرتبہ کسی بھی امیدوار کو منتخب نہ کرنے کا اختیار دیاجارہاہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں