ہندوستانیوں کو اوباما کی دیوالی کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-03

ہندوستانیوں کو اوباما کی دیوالی کی مبارکباد

صدر امریکہ بارک اوباما نے ہندوستانیوں کو دیوالی مبارکباد دی ہے ۔ اوباما نے امریکہ میں مقیم ہندوستانیوں کینام اپنے تہنیتی پیام میں کہا کہ یہ ملک مختلف نظریات اور روایتوں کو سمیٹے ہوئے ہے حالانکہ دونوں ممالک کئی معاملوں میں ایک دوسرے سے مختلف ہیں مگر اس کے باوجود دونوں کے تعلقات ہمیشہ کی طرح مضبو ط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر بھی فخر ہے کہ اس سال کیپٹل ہل میں پہلی مرتبہ ہونے والی دیوالی کی تقریب میں ڈیموکریٹس اور ری پبلیکن کانگریسی ایک ساتھ ہوں گے۔ امریکی صدراتی دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق منگل کو یہاں ہر سال کی طرح دیوالی کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔ قابل ذکر ہے کہ 2003ء میں اس وقت کے صدر جارج بش نے دیوالی کی تقریب منانے کا آگاز کیا تھا اور اوباما نے بھی اس روایت کو برقرار رکاکھا ہوا ہے ۔ امریکہ میں دیپا ولی 2نومبر کو منائی جائے گی۔

US President Barack Obama greets Indians across the globe on Diwali

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں