دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس میں وزیراعظم کی شرکت متوقع نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-09

دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس میں وزیراعظم کی شرکت متوقع نہیں

سری لنکامیں آئندہ15نومبرکو منعقد ہونے والی دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان حکومت کی چوٹی کانفرنس(چوگم) میں ہندوستان کی مجوزشرکت کے مسئلہ پر آج کانگریس کے اعلی قائدین نے غور کیا۔کانگریس نے کہاہے کہ کانفرنس میں وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ،قومی مفاداوردیگر پہلوؤں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کیاجائے گا۔تاہم اس اجلاس میں منموہن سنگھ کی شرکت کے امکانات نظرنہیں آرہے ہیں۔پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ"سری لنکا کے ٹامل باشندوں کے مفادات،ٹاملناڈو کی سیاسی جماعتوں کی ظاہر کردہ زبردست موافقانہ اورمخالفانہ رائے وینزملک کے قومی اور فوجی مفادات اور ٹامل اکثریتی صوبہ کے نومنتخبہ چیف منسٹر کے نقطہ نظرکوملحوظ رکھتے ہوئے کوئی فیصلہ کیاجائے گا"۔سرجے والا کے ریمارکس سے قبل صدر کانگریس سونیاگاندھی کی زیرقیادت کانگریس کورگروپ کااجلاس منعقد ہوا۔گروپ میں وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ بھی شامل ہیں۔چوٹی کانفرنس میں ہندوستان کی شرکت یاعدم شرکت کے مسئلہ پرجاری بحث کے پس منظرمیں صدر تحال پر زائدازایک گھنٹہ غور کیاگیا۔ٹاملناڈو کی سیاسی جماعتیں کانفرنس میں ہندوستان کی شرکت کی شدید مخالف ہیں۔سرجے والانے کہاکہ سری لنکا میں انسانی حقوق کی"خلاف ورزیاں"ہندوستان میں ٹامل باشندوں کے لئے"انتہائی تشویش"کاباعث رہی ہیں۔اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ آیا ملک کی خارجہ پالیسی،کسی ریاست پرمرکوزہوسکتی ہے۔سرجے والا نے جواب دیاکہ"قومی مفاد سب سے بلند ہے۔وزیراعظم،مناسب فیصلہ کریں گے"یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ ٹاملناڈو اسمبلی نے حال ہی میں ایک قرارادا،متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ چوٹی کانفرنس کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے۔ٹاملناڈواسمبلی نے الزام لگایاہے کہ سری لنکا،نسلی ٹامل باشندوں پر مظالم میں ملوث ہے۔یہاں یہ بات بتادی جائے کہ اس مسئلہ پر حکومت،ہنوزپس وپیش میں ہے۔بعض گروپوں کاخیال ہے کہ چوگم میں وزیراعظم ہندکی عدم موجودگی سے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کا امیج متاثرہوگا اس لئے انہیں شرکت کرنی چاہئے۔

Manmohan Singh unlikely to attend Commonwealth summit in Sri Lanka

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں