مریخ مشن کو -تضیع دولت- قرار دینے پر سابق صدرنشین اسرو پر تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-09

مریخ مشن کو -تضیع دولت- قرار دینے پر سابق صدرنشین اسرو پر تنقید

وزیراعظم کی سائنٹفک اڈوائزری کونسل(ایس اے سی)کے صدر نشین سی این آرراؤ نے آج کہاہے کہ ملک کے اولین مریخ مشن پر انڈین اسپیں ریسرچ آرگنائزیشن(اسرو)مزید وقت لے سکتاتھا اور"مزیدہوم ورک"کرسکتاتھا۔انہوں نے یہاں اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ"مریخ مشن بہت اچھی بات ہے۔وہ(اسرو کے سائنسداں)مزیدوقت لے سکتے تھے اور ہوم ورک کرسکتے تھے۔ان سائنسدانوں نے کچھ ایساکام کیاہے کہ میں یہ محسوس کرتاہوں کہ مجھے انہیں مبارکباددینی چاہئے"۔اخبارنویسوں نے ان سے مریخ آبیٹرمشن کے بارے میں پوچھا تھا۔اس مشن پر450کروڑروپے خرچ کئے گئے ہیں۔یہاں جواہرلال نہروسنٹربرائے اڈوانسڈسائنٹفک ریسرچ کی سلورجوبلی تقاریب کے بارے میں میڈیاکوواقف کراتے ہوئے انہوں نے کہاکہ"آپ لوگ ہمیشہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ انہیں(سائنسدان)بہت سے اقدامات کرسکتے تھے۔انہیں مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔جوکچھ انہوں نے کیاہے وہ ایک اچھاکام ہے"۔(سی این آرراؤسنٹر کے بانی صدر ہیں)۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگاکہ گذشتہ5نومبر کوپی ایس ایل وی راکٹ کے ذریعہ مریخ آربیٹر مشن کوکامیابی کے ساتھ مکمل کیاگیااور مریخ خلائی گاڑی کو مداراضی پر قائم کردیاگیا۔ہندوستان کا یہ اولین تاریخی بین سیارہ جاتی سفرہے۔ملک کے مریخ مشن پرسابق صدرنشین اسرومادھون نائرکے انتہائی تنقیدی ریمارکس کرنا،نائرکے لئے زیب نہیں دیتا۔میں ایک ایسے ہندوستانی پرہندوستانی پر تنقیدکرتاہوں جو اس نوعیت کے ریمارکس کرتاہے"۔یواین آئی کے بموجب مادھون نائر نے مبینہ طور پر کہاہے کہ ملک کا حالیہ مریخ مشن"تضیع دولت"تھا۔راؤ نے کہاکہ میتھین سنسر جیسے چھوٹے آلات سے کوئی قابل تعریف تحقیقات نہیں ہوسکتیں۔جورقم خرچ کی گئی ہے،اس سے کماحقہ استفادہ نہیں کیاجاسکتااور متعلقہ عہدیداروں کو بلندبانگ دعوے کرنا چھوڑدیناچاہئے۔سی این آر راؤ نے تنقیدکومستردکرتے ہوئے کہاکہ"ہندوستان جیسے ملک کے لئے450کروڑروپے کچھ بھی نہیں ہیں۔حکومت،450کروڑروپے کا شمارتک نہیں کرتی۔راؤنے ایسے بیانات کو مسترد کردیاکہ"جب ملک کو بھوک اور غربت کاسامناہے،مریخ مشن پر450-500کروڑروپے خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی"۔مذکورہ پراجکٹ کے تکینکی پہلوؤں کے بارے میں سوال پرراؤ نے کہاکہ"ہمیں سائنٹفک حصہ کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہئے۔اگرایسی بات ہوتومجھے بہت کچھ کہناہوگا۔جوکچھ بھی کہاگیاہے اور کیاگیاہے،انہوں نے(سائنسدانوں نے)کیاہے اور وہ اس لے لئے لائق ستائش ہیں"۔آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ خلائی گاڑی کا مدار،بیضوی کے بجائے مدورہوناچاہئے تھا۔ہم ایسی باتوں پر بعد میں دھیان دے سکتے ہیں۔بحالت موجودہ ہمیں حقیقی کامیابی کے لئے آئندہ ستمبرتک انتظارکرناہوگا۔مجھے امیدہے کہ یہ مشن کامیاب ہوگا کیونکہ خلائی گاڑی کومریخ کے مدارپرگردش کرناہے اور یہ آئندہ ستمبرہی میں ہوسکتاہے۔ہم اس بارے میں سوچیں گے"۔

Isro's Mars Mission: Why the noise over its cost is unnecessary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں