ہند - برطانیہ تعلقات کو نئی وسعت دینے کا عہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-15

ہند - برطانیہ تعلقات کو نئی وسعت دینے کا عہد

ہندوستان کے ساتھ وسیع ترباہمی کی خواہش کرتے ہوئے وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈکیمرون نے آج کہاکہ ہندوستان اور انگلینڈ کو پسندیدہ دوست بننا چاہئے کیونکہ دونوں ممالک کی کئی ایسے چیلنجس کاسامنا ہے جن کی نوعیت ایک ہے۔کیمرون نے جودولت مشترکہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے سری لنکاجارہے ہیں،ایک روزہ دورے پرہندوستان پہونچے۔وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کے بعد کیمرون نے کہاکہ ہندوستان اور برطانیہ کودہشت گردی جیسے مختلف مسائل کا سامناہے جس سے موثرطور پرنمٹنے کے لئے ایک دوسرے کی قربت اورتعاون کی ضرورت ہے۔انھوں نے بتایاکہ منموہن سنگھ کے ساتھ انھوں نے مختلف علاقائی،بین الااقومی اورباہمی مفادات وامورپرتبادلہ خیال کیا۔انھوں نے کہاکہ یہ بات انتہائی مسرت دیتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ ہواہے۔ایمیگریشن کے مسئلہ پرانھوں نے واضح کیاکہ برطانیہ آنے والے ہندوستانی طلبہ کی تعداد پرکوئی پابندی نہیں ہے۔انھوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں دونوں ممالک کو پسندیدہ بنناچاہئے۔کیمرون کل رات یہاں ایک روزہ دورے پرپہونچے تھے،کیمرون نے کہاکہ برطانیہ کی جانب سے3ہزار پاؤنڈکی متنازعہ ویزااسکیم ختم کرنے کااعلان کرنے کے بعددونوں ممالک کے درمیان کسی حدتک غلط فہمی کو دورکرنے میں مددملی ہے۔انھوں نے بتایاکہ غیرسماجی عناصر کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے برطانیہ نے ویزافیس میں زبردست اضافہ کیاتھا۔ہندوستان نے حکومت برطانیہ سے اس اقدام پراپنااعتراض درج کرایاتھا۔وزیراعظم برطانیہ نے بتایا کہ جولوگ ان کے ملک میں آرہے ہیں وہ حقیقتا تعلیم کے لئے آرہے ہیں یاان کا کوئی اور مقصد ہے،یہ پتہ کرنا مشکل ہورہاہے اس لئے برطانیہ اپنی ایمیگریشن پالیسی کوسخت بناناچاہتاہے۔سری لنکا کے بارے میں کیمرون نے بتایاکہ وہ دولت مشترکہ اجلاس میں حصہ نہ لینے وزیراعظم کے فیصلہ کااحترام کرتے ہیں اوربرطانیہ بھی چاہتاہے کہ سری لنکامیں ٹاملوں کے حقوق کا تحفظ کیاجائے۔انھوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ہندوستان،کینیڈااوربرطانیہ ہم خیال ہیں۔خانہ جنگی کے دوران جوٹامل بے گھرہوئے ہیں،ان کے حقوق کا تحفظ ہوناچاہئے۔تاہم کیمرون نے کہاکہ ان کادورہ سری لنکا ان مسائل کوبین الاقوامی سطح پرروشنی میں لانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔انھوں نے کہاکہ ہماراشمار دنیا کی قدیم جمہوریتوں میں ہوتاہے اورہمارے ممالک کو اس وقت دہشت گردی سے لڑنے کے چیلنج کابھی سامناہے۔انھوں نے کہاکہ دونوں ممالک چاہتے ہیں کہ عالمی معیشت کی اس دوڑ میں کامیابی حاصل کریں لیکن اس کے لئے ایک دوسرے کاتعاون بھی ناگزیرہے۔انھوں نے کہاکہ برطانیہ کے ہندوستان کے ساتھ تاریخی ہی نہیں لسانی اورثقافتی تعلقات بھی ہیں۔اس دوران کولکتہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ اقوام متحدہ کوچاہےئے کہ ہندوستا ن کو سلامتی کونسل میں شامل کرے۔کیمرون نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کلکتہ کے طلباء کے ساتھ ایک رابطہ سشن سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

Manmohan Singh, Cameron review India-Britain ties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں