سچن کے لیے لکی ٹی شرٹ پہن کر عامر خان اسٹیڈیم پہنچے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-15

سچن کے لیے لکی ٹی شرٹ پہن کر عامر خان اسٹیڈیم پہنچے

sachin and AmerKhan
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ، عظیم کرکٹر اور اپنے عزیز دوست سچن تندولکر کے 200 ویں اور آخری ٹسٹ میچ کو دیکھنے کے لیے جمعرات 14/ نومبر کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں اپنی لکی ٹی شرٹ پہن کر پہنچے۔ عامر نے 2011 کے عالمی کپ کے دوران بھی یہی ٹی شرٹ زیب تن کی تھی۔ سچن تنڈولکر کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے عامر بھی سچن کے دیگر ہم وطن شائقین کی طرح شیدائی ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والی سیریز کے میچ میں سچن کی وداعی اننگ کو دیکھنے کے لیے پہنچے عامر خان نے کچھ وقت کمنٹری بکس میں بھی گزارا۔ کمنٹری بکس میں سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ سچن کے آخری ٹسٹ میچ کے لیے اپنی وہی لکی ٹی شرٹ پہن کر آئے ہیں جو انہوں نے 2011 کے عالمی کپ کے دوران پہنی تھی۔ عامر نے مزید بتایا کہ وہ پانچ دنوں تک یہی ٹی شرٹ پہن کر آئیں گے تاکہ سچن کے لیے خوش قسمتی برقرار رہے۔ کمنٹری بکس میں کمنٹیٹروں کے ساتھ کرکٹ کی باریکیوں پر بھی انہوں نے بات کی جو ان کی کرکٹ سے وابستگی کا مظہر ہے۔ واضح رہے کہ سچن نے ایک بار کہا تھا کہ اگر ان پر کبھی کوئی فلم بنائی گئی تو ان کی خواہش ہے کہ ان کا کردار عامر خان ادا کریں ، جس سے سچن کی عامر سے قربت کا پتا چلتا ہے۔

Sachin Tendulkar mania: Aamir Khan to wear same T-shirt for 5 days

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں