کرن سیکٹر میں دراندازی فوج کا دعوی ناقابل قبول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-14

کرن سیکٹر میں دراندازی فوج کا دعوی ناقابل قبول

کرن سیکٹرمیں پاکستان سے دراندازوں کی طویل دخل اندازی کے دوران جوکچھ واقعات ہوئے اس بارے میں شکوک وشبہات کے درمیان حکومت نے فوج کے دعووں کوقبول کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکارکردیاکہ زمین پرایسا کوئی ثبوت نہیں ہے جس سے یہ پتہ چلے کہ دراندازی کی کوئی کوشش کی گئی ہے۔حال ہی میں منعقدہ اعلی سطحی سیکوریٹی اجلاس میں یہ احساس بھی پایاگیاکہ فوج کو"استقبالیہ علاقہ"کی حصاربندی وقلعہ بندی کی جانی چاہئے تاکہ انتہاپسندوں کو پھانساجاسکے جوانسداددرندازی گرڈ سے نچ کرنکل جاتے ہیں۔اجلاس کانکتہ نظریہ رہاکہ پاکستان سے دراندازی کی کوشش کی صداقت پرشک وشبہ ہے کیونکہ اس تعلق سے ثبوت کسی اورایجنسی کے پاس دستیاب نہیں ہے۔اس اجلاس میں جس میں فوج کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ٹکنیکل انٹلی جنس کوبھی ملحوظ رکھاجس نے فوج کے کسی بھی دعوی کی غیرمبہم طور پرتائیدنہیں کی۔فوج پہلے ہی کرن آپریشن کے تعلق سے اظہار کردہ تمام شکوک وشبہات کومسترد کرچکی ہے اور یہ دعوی بھی کرچکی ہے کہ وہ زمین پرموجودافواج کاایل اوسی پر تسلط تھااور وہ پابندی کے ساتھ باقاعدہ طور پراپنی خود کی چوکیوں جارہے تھے۔کرن آپریشن اگست کے آخری ہفتہ میں شروع ہواتھا جس کے بعد تقریبادوہفتوں میں اسے ختم کردیاگیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں