اوپینین پولس پر بی جے پی نے موقف تبدیل کر دیا - کپل سبل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-10

اوپینین پولس پر بی جے پی نے موقف تبدیل کر دیا - کپل سبل

اوپینین پولس کے مسئلہ پر جارحانہ رویہ کے درمیان وزیر قانون کپل سبل نے آج بی جے پی کو یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا یا کہ وہ قبل ازیں اس طرح کے سروے پر پابندی کا مطالبہ کرنے کے بعد اب اپنے موقف کو بالکلیہ بدل دیں۔ کپل سبل نے آج کہا کہ حکومت نے اس مسئلہ پر کوئی موقف اختیارنہیں کیا ہے لیکن تذکرہ کیا کہ یہ \"عام تاثر پا یا جاتا ہے کہ اوپینین پولس میں توڑ جوڑ کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے مشورہ کا انتظار ہے اور اگر کمیشن اس پر پابندی کی سفارش کرتا ہے اور حکومت اسے قبول کرتی ہے تو قانون عوامی نمائندگی میں ترمیم کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ کپل سبل پی ٹی آئی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ ان سے کانگریس کے اس نقطہ نظر کے بارے میں استفسار کیا گیا تھا کہ اوپینین پولیس پر پابندی لگادینی چاہئے کیونکہ یہ تو سائنٹفک ہیں اور نہ اس کے لیے کوئی شفاف طریقہ اپنا یا جاتا ہے۔ کپل سبل نے کہا کہ 4اپریل 2004کو اس وقت کے وزیر قانون ( اران جیٹلی ) اور بی جے پی نے دیگر تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ یہ رائے دی تھی کہ اوپینین پولیس پر پابندی لگادینی چاہئے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اپوزیشن پارٹی کو وضاحت کرنی چاہئے کہ کیوں اس نے اپنی مخالفت کو تبدیل کردیا۔ ارون جیٹلی یہ وضاحت کریں کہ کیوں انہوں نے 2004میں وزیر قانون کی حیثیت سے پابندی کی حمایت کی تھی اور 2013میں اب وہ اظہار خیال کی بات کررہے ہیں۔

Opinion poll: Kapil Sibal slams BJP's u-turn, government awaiting EC advice

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں