درآمد کردہ نیوکلیر پلانٹس کے لیے سریکاکولم موزوں نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-26

درآمد کردہ نیوکلیر پلانٹس کے لیے سریکاکولم موزوں نہیں

آندھراپردیش کے ضلع سریکاکولم میں ایک ساحلی مقام کردرآمدکردہ نیوکلیرتوانائی پلانٹس کے قیام کے لیے مختص کیاگیاہے جوحفاظتی نقطہ نظرسے غیرموزوں ہے۔اس بات کاانتباہ ایک سرکردہ سونامی ماہر نے دیا۔پوناکے زلزلیات کے ارون باپٹ کی پیش قیاسی میں بتایاگیاکہ سمتراکے علاقہ میں شدیدزلزلہ سے پیداہونے والی سونامی لہریں جو26دسمبر2004ء کے ہلاکت خیززلزلہ کے مماثل ہوں گے اس کے نتیجے میں کوواڈاکے مقام کوشدید نقصان پہنچے گاکیونکہ سونامی کی بیشتر توانائی کارخ اسی سمت میں ہوگا۔اس کے بجائے نیوکلیرپلانٹس کواڈیشہ کے پردیپ کے قریب شمالی علاقہ میں مزید آگے بڑھایاجاسکتاہے جومعیاری مقام ہوسکتاہے۔ہندوستان پر ماضی میں سونامی سے مرتب ہونے والے اثرات کے تجزیہ نگارباپٹ نے آئی اے این ایس کویہ بات بتائی۔نیوکلیرکارپوریشن آف انڈیانے امریکی کمپنی ہٹاچی کوکوواڈ کامقام حوالے کیاتھاتاکہ نجموعی طورپر9564میگاواٹ برقی پیداوارکے لیے6بائلنگ واٹرری ایکٹرس کی تعمیر کی جاسکے۔کنٹراکٹ کوتاحال قطعیت نہیں دی گئی ہے۔باپٹ اورلینڈوکے انٹرنیشنل ارتھ کوئک اوروالکینوسنٹر(بین الاقوامی زلزلہ وآتش فشانی پیش قیاسی مرکز) کے اسوسی ایٹ سائنسداں ہیں جوامریکہ کے فلوریڈاکے اورلینڈومیں واقع ہے۔انہوں نے26دسمبر2004ء میں سونامی کی اس کے وقوع سے بہت پہلے پیش قیاسی کردی تھی۔باپٹ نے بتایاکہ بڑے پیمانے پرزلزلوں کے نتیجے میں سونامیاں پیداہوتی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ سوماتراورانڈمان کے علاقہ میں قشرہ عرض میں رخنہ پڑجانے سے گزشتہ100سال یااتنے ہی عرصہ میں بڑے پیمانے پراوسط تاشدید نوعیت کے زلزلے آتے رہے ہیں۔انہوں نے جنرل کرنٹ سائنس میں شائع کردہ حالیہ رپورٹ میں یہ بات بتائی۔انہوں نے کہاکہ اگرہم ماضی کے تاریخی زلزلیاتی واقعات سے کرہ ارض میں رخنہ پیداہوجانے کا حل معلوم کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ عمومی قائدے کے مطابق سونامی لہروں کی توانائی اوربلندی زمینی پرتوں میں رخنے پیداہونے کے مقامات کی سمت اقل ترین ہوتی ہے جبکہ اس میں شگاف پیداہونے کی سمت دائیں زاویوں میں اعظم ترین ہوتی ہے۔

Andhra coast unsafe for n-power plant: Expert
Kovvada Nuclear Power Plant (KNPP) Srikakulam District AP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں