آندھرا پردیش باہنر ٹکنالوجی افرادی طاقت کے فروغ میں سب سے آگے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-26

آندھرا پردیش باہنر ٹکنالوجی افرادی طاقت کے فروغ میں سب سے آگے

آندھراپردیش کی اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیرپونالالکشمیانے آج بتایاکہ ریاست،ہندوستان اوربین الاقوامی دائرۂ کارکے لیے ہنرمندٹکنالوجی کی فرادی طاقت کے فروغ کے صف اول میں مثالی رہی ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف الکٹرانک گورنس(آئی ای جی)کی تقریرکرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ آئی ای جی نے اورائیکل اکیڈیمی کے آندھراپردیش واقع400تعلیمی اداروں میں اورائیکل اکیڈی کے کمپیوٹر سائنس نصاب کوروبروعمل لانے اورائیکل انڈیاکے ساتھ یاداشت مفاہمت کو قطعیت دیاہے۔وزیر نے بتایاکہ عالمی بازارمیں تبدیلی اوربڑھتی ہوئی مسابقت کے ساتھ ہمارے لیے ناگزیرہوگیاہے کہ ہم طلباء کوعصری ٹکنالوجی تربیت فراہم کریں،تاکہ وہ ایک پیچیدہ اورباہمی طورپرمربوط دنیامیں کامیاب حاصل کرسکیں۔وزیرنے بتایاکہ رائیکل کے ساتھ ہماری دیرینہ شراکت داری ہے اوروہ ریاست کی ترقی اوراس کے فروغ کے لیے ہمارے تعلقات کوفروغ دینے کے منتظرہیں۔اے پی آئی ٹی اورمواصلاتی سکریٹری سنجے راجیونے بتایاکہ ہمیں صنعت میں موجودہ دورکے تقاضہ کے مطابق فنی تعلیم کی آندھراپردیش میں ہمارے طلباء کوفراہمی کی کوشش میں ورائیکل کے ساتھ یادداشت مفاہمت کی تجدید کاری سے مسرت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ورائیکل کے ساتھ ہماری شراکت داری ایک حکمت عملی مساعی ہے،جس سے ریاست اورہندوستان میں ہنرمنداورمسابقتی افرادی طاقت کے فروغ کی کوششوں کی تکمیل میں معاونت حاصل ہوگی۔آئی ای جی کے عہدیدارعاملہ امرناتھ ریڈی نے بتایاکہ آئی ای جی کاایک اہم منشورآندھراپردیش کے اداروں اور کالجس سے گریجویشن کی تکمیل کرنے والے طلباء کے معیارکوبہتربناناہے،تاکہ انہیں صنعت کے لیے تیارمہارت اورہنرمندی فراہم کی جائے اوروہ فوری روزگار حاصل کرسکیں۔انہوں نے بتایاکہ ہمارے کالجس میں ورائیکل اکیڈیمی پروگرام کو متعارف کراتے ہوئے ہمیں اس بات کایقین ہے کہ ہمارے طلباء کوبہترین درجہ کی ٹکنالوجی تعلیم حاصل ہوگی، جب کہ وہ عالمی افرادی طاقت میں شامل ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔

AP forefront of creating skilled technology workforce: IT Minster

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں