دہشت گردی کے خلاف ہند - کویت تعاون سے اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-09

دہشت گردی کے خلاف ہند - کویت تعاون سے اتفاق

کویت کے وزیراعظم یشخ جابرالمبارک الحمادالصباح کوآج نئی دہلی میں وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی جانب سے استقبالیہ دیاگیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ہندوستان اور کویت کے درمیان طویل مدتی توانائی کی شراکت داری دفاعی تعلقات میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔ہندوستان میں دونوں ممالک کے اشراک سے پٹروکمیکل پراجکٹس قائم کئے جاسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سیکورٹی تعاون کوبھی فروغ دیاجاسکتا ہے،دونوں ممالک انتہاپسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کرسکتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک ان خطرات سے دوچار ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے کویت کے وزیراعظم کے ساتھ توانائی کی تجارت کو دفاعی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے موضوع پر کامیاب بات چیت کی ہے۔چنانچہ ہندوستان انفارسٹر کچراور توانائی کے شعبہ میں کویت سے سرمایہ کاری حاصل کرے گا۔ہندوستان کے ساتھ تعلقات استوارکرنے میں کویت کی قیادت کو گہری۔دلچسپی رہی ہے۔فی الحال کویت میں ہندوستان کے7لاکھ ورکرس برسرخدمت ہیں جودونوں ممالک کے درمیان پل کاکام کررہے ہیں۔یہ لوگ کویت کی ترقی میں اہم رول اداکررہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اپنے وطن کی خدمت کرتے ہوئے خاندان کو تعاون کررہے ہیں۔کویت کے وزیراعظم کے اس دورہ ہندکے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں5معاہدات پر دستخط کئے گئے۔ہندوستان میں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اورپٹروکمیکلس کے شعبہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیاگیا۔دونوں قائدین نے تجارت،توانائی اور سرمایہ کاری کے موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی۔لیبرقوانین بھی زیرغوررہے اس کے بعد5معاہدات پردستخط کئے گئے۔دونوں ممالک کی جیلوں میں محروس کو رہا کرنے اور تعلیم وثقافت میں تعاون کرنے سے بھی اتفاق کیاگیا۔اس موقع پر منموہن سنگھ نے اپنے خطاب میں کہاکہ مغربی ایشیا میں کویت بنیادی اہمیت کا حامل ملک ہے۔دورقدیم سے ہی یہ ملک تجارت ،ثقافت اور مذہبی روابط کی کلیدرہاہے۔کویت،ہندوستان کو خام تیل فراہم کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔وزیراعظم کے مطابق انہوں نے توانائی کے شعبہ میں شراکت داری کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔کویت کی سرمایہ کاری کو100بلین ڈالرتک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔منموہن سنگھ نے کہاکہ ہندوستان میں کویت کے لئے سرمایہ کاری کے وسیع ترمواقع موجود ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ کویت کے ترقیاتی منصوبوں میں ہندوستانی کمپنیاں بھی اہم رول اداکرسکتی ہیں۔کویت میں درکاردستاویزات کی عدم تکمیل پر تقریبااب تک5ہزارہندوستانی تارکین وطن کو وطن واپس ہوناپڑا ہے۔دونوں قائدین نے مغربی ایشیااور خلیجی ممالک کی صورتحال پر غوروخوص کیا۔

India-Kuwait to strengthen cooperation against terror

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں