خلیجی مشترکہ پولیس کا قیام - جی سی سی وزرائے داخلہ کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-29

خلیجی مشترکہ پولیس کا قیام - جی سی سی وزرائے داخلہ کی منظوری

unified GCC police force
جی سی سی وزرائے داخلہ نے منامہ میں منعقدہ 32 ویں کانفرنس کے دوران خلیجی مشترکہ پولیس کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
کانفرنس میں سعودی وفد کی قیادت وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے کی۔ جی سی سی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے کانفرنس کے اختتامی اجلاس کے موقع پر واضح کیا کہ وزرائے داخلہ نے مشترکہ خلیجی پولیس کے انتظامی و مالیاتی اور دفتری امور کا جائزہ لینے کے لیے ورکنگ ٹیم تشکیل دی ہے۔ مشترکہ خلیجی پولیس کا ادارہ جی سی سی ممالک میں سیکوریٹی فورسز کے اداروں میں تعاون کا دائرہ وسیع کرے گا ، تال میل بڑھائے گا اور امن و امان کے عمل کو تقویت پہنچائے گا۔ وزرائے داخلہ نے اس احساس و ادراک اظہار کیا کہ خلیجی ممالک کو امن و امان کے خطرات درپیش ہیں۔ ان کا مقابلہ اشد ضروری ہے۔ امن و استحکام کے تحفظ کے لیے خصوصی اسکیمیں تیار کرنا ہوں گی۔ خلیجی معاشروں میں بدامنی کے سدباب کے لیے موثر تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔
خلیجی وزرائے داخلہ نے جی سی سی ممالک میں حزب اللہ اور اس سے وابستہ افراد نیز "حزب اللہ" سے تعاون کرنے والوں کے خلاف ضروری تدابیر کے حوالے سے داخلہ کی وزارتوں کے سکریٹریوں کے ہنگامی اجلاسوں کے نتائج کی توثیق کر دی۔ امیر نایف ایوارڈ کی رقم 4 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے۔ الزیانی نے مزید بتایا کہ کویت میں جی سی سی ایمرجنسی مرکز قائم کیا جائے گا جس کا معاہدہ طے ہو چکا ہے۔ خلیجی ممالک کو درپیش خطرات کے حوالے سے سالانہ اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے۔

GCC Interior ministers approve unified GCC police force

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں