معاشرے کو فتنے سے بچانے کی خاطر خواتین ڈرائیونگ پر پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-29

معاشرے کو فتنے سے بچانے کی خاطر خواتین ڈرائیونگ پر پابندی

سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے کہا ہے کہ مقامی لوگ خواتین کی ڈرائیونگ کے مسئلے سے دردسری میں مبتلا نہ ہوں۔ خواتین کو ڈرائیونگ سے روکنے کے معاملے کو اس سے پیدا ہونے والی آفت سے اہل وطن کو بچانے کے تناظر میں دیکھا جائے۔
مفتی اعلیٰ نے لڑکوں اور لڑکیوں کو ریاستی امور کے حوالے سے سٹیلائیٹ چینلز کے مکروہ پروپگنڈے کے چکر میں نہ پڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سٹیلائیٹ چینلز اسلام اور مسلمانوں کے لیے ریاستی خدمات کو غلط طریقے سے پیش کر رہے ہیں۔ عربی اخبار الحیاۃ کے مطابق مفتی اعلیٰ نے کہا کہ امت مسلمہ نازک دور سے گزر رہی ہے۔ موجودہ دور میں افکار و خیالات میں تضاد اور مصائب کی بھرمار ہے ، پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں اور امن و استحکام میں خلل ڈالا جا رہا ہے۔ تمام اہل وطن سیسہ پلائی دیوار بن کر اللہ کی اطاعت پر قائم رہیں تو اسی میں بہتری ہے۔

Women driving prohibition in KSA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں