نیویارک - نفرت کے جرم کے الزام میں ایک ہندوستانی گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-25

نیویارک - نفرت کے جرم کے الزام میں ایک ہندوستانی گرفتار


نیویارک
(پی ٹی آئی )
ایک 25سالہ ہندوستانی نژدا شخص کو امریکہ میں ایک یہودی پر مبینہ طور پر حملہ کے بعد نفرت کے جرم کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ یہ حملہ نام نہادناک آوٹ حملوں کا حصہ تھا ۔ بروکلین کے امرت مراج پر ایک جرم کے طور پر جارحانہ ہر اسانی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ یہ حملہ نفرت کا ایک جرم اور معمولی حملہ تھا ۔ نیویارک پولیس محکمہ نے یہ بات کہی ۔ یہ گرفتاری بے ترتیب ناک آؤٹ حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی قانون نافذ کرنے والے عہدیداروں کی جانب سے تحقیقات کے دوران عمل میں آئی ہے جہاں نوجوان حملہ آور ایک مکے کے ساتھ غیر مشتبہ متاثرین کو ناک آؤٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بروکلین میں جمعہ کو ایک 24سالہ یہودی پر جو مذہبی ٹوپی پہنے ہوئے تھے امرت مراج نے اس وقت ھملہ کردیا جب وہ دیگر 3افراد کے ساتھ ناک آوٹ گیمس کے تعلق سے بات چیت کررہاتھا ۔ نیو یارک ڈیلی نیوز، نے ایک رپورٹ میں کہا کہ مراج نے اپنے متاثرہ پر حملہ سے قبل مخالف سانیت فقرے کسے۔علی الصبح حملہ کے تھوڑی دیر بعد تمام 4افراد کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا لیکن سمجھا جاتا ہے کہ صرف مراج نے حملہ میں حصہ لیا تھا ۔ مراج کو کل معمولی حملے اور ہراسانی کے الزامات پر مقدمہ کی سماعت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور 750امریکی ڈالرکی ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ مراج چار دوستوں کے ساتھ یہاں ایک مقامی بار سے روانہ ہوا تھا اور باکنسگ کے تعلق سے بات چیت کررہاتھا جب ناک آوٹ حملہ میں آیا ۔ اس نے مبینہ طور پر یہودیکو ناک آوٹ کردیا جب اس کے دوستوں میں سے ایک نے ایسا کرنے کیلئے اس کو چیلنج کیا تھا ۔ مزاج نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ وہاں میں اس شخص کے ساتھ ابھی ایسا کرسکتاہوں ۔ اس نے نوجوان یہودی شخص کو گھونسا مارا اور ایک مخالف سامیت فقرہ کسا ۔ ناک آوٹ حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے ملک بھر میں تشویش بڑھ گئی ہے جبکہ نیویارک ،نیوہیون ، واشنگٹن اور فلاڈلیفیا میں ایسے حملوں کی ایک لہر چل رہی ہے ۔ نیوہیون میں پولیس ترجمان ڈیوڈ ہرٹ مین نے کہا کہ پولیس گزشتہ مہینہ سے ناک آوٹ رجحان کے حصہ کے طور پر ایسے 6واقعات کی تحقیقات کررہی ہے ۔
Indian-origin man arrested in US on hate crime charges

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں