افغانستان کے استحکام سے ہندوستانی تاجرین کیلئے وسیع تر مواقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-19

افغانستان کے استحکام سے ہندوستانی تاجرین کیلئے وسیع تر مواقع

وزیرخارجہ سلمان خورشیدنے آج ہند۔افغانستان کے درمیان قریبی تجارتی تعلقات کااظہار کرنے1961میں بنی ہندی فلم"کابلی والا"کاحوالہ دیا۔انھوں نے کہاکہ ہندوستان افغانستان کے لیے کھلی بانہوں والااپروچ رکھتاہے۔سلمان خورشید نے یہاں فکی ہاؤس میں ایک کانفرنس بہ عنوان"افغانستان کے ساتھ تجارت"سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں استحکام ہندوستانی تاجرین کے لیے وسیع ترمواقع فراہم کرے گا۔انھوں نے بلراج ساہنی کی فلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس فلم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں مددکی تھی۔ہم افغانستان کے تئیں کھلی بانہوں والا اپروچ رکھتے ہیں۔ہمارے مقدرایک دوسرے سے مربوط ہیں۔اس کانفرنس کا اہتمام فکی ،وزارت خارجہ اورافغانستان کی وزارت خارجہ نے مشترکہ طور پرکیاتھا۔سلمان خورشید نے مزید کہاکہ ہندوستان افغانستان میں دوبلین ڈالر مالیتی ترقیاتی پراجکٹ رکھتاہے اور افغانستان سے واپسی کی کوئی پالیسی نہیں۔جب تک ضرورت ہے وہ وہیں رہے گا۔انھوں نے مزید کہاکہ افغانستان،ہندوستانی تجارت کے لیے وسیع ترمواقع فراہم کرے گااورہم وسطی ایشیااور یورپ سے آگے کے ممالک سے رابطہ کے لیے افغانستان کو ایک سیڑھی بنانے کے خواہاں ہیں۔ایران میں چاہ بہاربندرگاہ کا حوالہ دیتے ہوئے جیسے ہندوستان ترقی دے رہاہے،سلمان خورشید نے کہاکہ یہ بندر گاہ افغانستان سے برآمدہونے والے معدنیات کی منتقلی میں مددگار ثابت ہوگی۔افغانستان کے وزیرفینانس حضرت عمرزخیل وال نے2014میں بین الاقوامی فورسس کے تخلیہ کے بعدافغانستان کے مستقبل کے خاتمہ کے بارے میں تمام پیش قیاسیوں کو غلط قراردیا۔انھوں نے کہاکہ2014میں اوراس کے بعد افغانستان مزید مستحکم،متحداورخوشحال بنے گا۔آپ آج کے فغانستان کا10سال پہلے کے افغانستان کے ساتھ تقابل نہیں کرسکتے۔انھوں نے کہاکہ افغانستان کے عوام10سال پہلے کے حالات دوبارہ پیدا ہونے کی اجازت ہرگزنہیں دیں گے کیوں کہ اس وقت ملک زیرقبضہ تھا۔ان کاملک نوجوانوں پرمشتمل ہے جن میں سے بیشترنے ہندوستان میں تعلیم حاصل کی ہے ورترقی کے خواہاں ہیں۔

Indian business see opportunities in Afghanistan: Khurshid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں