سی بی آئی پالیسی پراعتراض نہ کرے - چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-13

سی بی آئی پالیسی پراعتراض نہ کرے - چدمبرم

مرکزیوزیرفینانس پی چدمبرم نے آج کہاکہ سی بی آئی،خودکو"پولیسنگ"(نگرانی)تک محدود رکھے اوروضع کردہ پالیسی پراعتراض نہ کرے۔انہوں نے (بعض گوشوں سے)سی بی آئی کو"پنجرہ میں بندطوطا"یاکانگریس بیوروآف انوسٹیکیشن بتائے جانے کو غیردرست قراردیا۔"رشوت ستانی اور جرائم کے انسداد کے لئے مشترکہ حکمت عملیوں کی ترتیب"کے موضوع پر سی بی آئی کی بین الاقوامی کانفرنس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے پی چدمبرم نے اس تحقیقاتی ایجنسی کو خبردارکیاکہ وہ اس خط کا احترام کرے جو،پالیسی سازی،اورپولیسنگ،کو تقسیم کرتاہے۔یہاں یہ تذکردہ بے جانہ ہوگا کہ چدمبرم کے ریمارکس سے ایک ہی دن قبل یعنی کل وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے کہاتھاکہ تحقیقاتی ایجنسیوں کے لئے یہ بات مناسب نہیں ہے کہ وہ،نیک نیتی کے ساتھ کی گئی کسی فیصلہ سازی پر،فیصلہ دینے بیٹھ جائیں۔چدمبرم نے سپریم کورٹ کے ان ریمارکس سے بھی اختلاف کیاجو گذشتہ مئی میں کئے گئے تھے اور سی بی آئی کو پنجرہ میں بندطوطا قراردیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ جدید ہندمیں تحقیقاتی ایجنسیوں بشمول سی بی آئی کو"بصراحت تشریح کردہ اعزاض دمقاصد،جامع طورپر شمار کردہ اختیارات اور احتیاط کے ساتھ وضع کردہ جوابدہی میکانزمس کے ستون سمجھاجاناچاہئے"چدمبرم نے کہاکہ جرم کاارتکاب اس وقت ہوناہے جب کسی مقررہ قاعدہ کی خلاف وزری ہوتی ہے اور اگرکوئی مقرر قاعدہ یااس کی خلاف ورزی نہ ہوتو وہ جرم نہیں ہے۔سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ"طریقہ کاریاقاعدہ وضع کرنا۔تحقیقاتی ایجنسی کاکام ہے اور نہ ہی کسی طریقہ کاریاقاعدہ کو فرض کرلینا اس کام ہے"۔تحقیقاتی ایجنسی اپنے آپ کو صرف اس سوال تک محدود رکھے کہ آیا کسی مقررہ قاعدہ کارکی خلاف ورزی ہوئی ہے۔"اگر کہیں کوئی قاعدہ مقرر کیاگیاہے تواس قاعدہ کے پیچھے ایک پالیسی ہوتی ہے۔اس پالیسی کی حکمت کے بارے میں سوال کرنا تحقیقاتی ایجنسی کاکام نہیں ہے یاکوئی ایسی مختلف پالیسی تجویزکرنابھی اس کاکام نہیں ہے جو تحقیقاتی ایجنسی کی دانست میں بہترہو"یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ گذشتہ ماہ سی بی آئی نے کوئلہ بلاک الاٹمنٹ کیس میں تازہ چارج شیٹ داخل کیاتھااوروزیراعظم کا دفتر بھی اس کے عدسہ کے تحت آیاتھا۔سی بی آئی نے خانگی کمپنی ہنڈلکو،کوبعض بلاکس الاٹ کرنے میں اس وقت کے معتمدوزارت کوئلہ پی سی پاریکھ کی غلطی دیکھی تھی۔

Don't question policy, Chidambaram tells CBI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں