آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں کو لاحق خطرہ ٹل گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-29

آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں کو لاحق خطرہ ٹل گیا

مغربی وسطی خلیج بنگال میں طاقتورہواکے دباؤ کامرکزگذشتہ6گھنٹوں کے دوران20کیلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے مغرب۔شمال مغربی سمت میں پیشرفت کرتے ہوئے آج مغربی وسطی خلیج بنگال پر8:30بجے مرکوزرہاہے،جومچھلی پٹنم سے80کیلومیٹردورمشرق۔جنوب مشرق علاقہ میں واقع ہے۔طوفان۔مغرب شمال مغربی سمت میں پیشرفت کرتے ہوئے مزیدکمزورپڑجائے گااورآج دوپہرمچھلی پٹنم سے قریب آندھرائی ساحل سے گذرجائے گا۔محکمہ موسمیات کے ذرائع نے اپنے تازہ ترین بلیٹن میں یہ بات بتائی۔اس کے زیراثرآئندہ24گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرااورپڈوچیری کے ضلع ینم کے بیشترمقامات پربارش ہوگی،جب کہ چندمقامات پر شدیدتاانتہائی موسلادھاربارش بھی ہوگی۔آئندہ36گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بیشترمقامات پرشدیدتاانتہائی شدیدبارش ہوگی۔آئندہ12گھنٹوں کے دوران آندھراپردیش میں اوراس سے دور60تا50کیلومیٹررفتارسے چلنے والی ہوائیں70کلومیٹرکی رفتارتک پہنچ جائیں گی۔آندھراپردیش کے ساحل سے دوراوراس سے متصل سمندرمیں اوسط تاشدیدتموج ہوگا،جب کہ کچے اور غیرمحفوظ عمارتوں کومعمولی نقصان پہنچ سکتاہے۔ماہی گیروں کوسمندرمیں نہ جانے کامشورہ دیاگیاہے۔بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ساحلی آندھراکے تمام اضلاع اورتلنگانہ ورائلسیماکے تمام اضلاع کے متعددمقامات میں اوسط تاکسی قدرشدیدبارش یاگرج چمک کے ساتھ بونداباندی ہوسکتی ہے۔اضلاع بشمول پرکاشم،کرشنا،گنٹور،مشرقی ومغربی گوداوری،وشاکھاپٹنم،ساحلی آندھراپردیش اورکھم،ورنگل،نلگنڈہ،کریم نگر(تلنگانہ)کے اضلاع کے چندمقامات پرآئندہ48گھٹنوں کے دوران شدیدتاانتہائی شدید بارش ہوگی۔مطلع عام طورپرابرآلود رہے گااورشہرکے بعض علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوگی۔اعظم درجہ حرارت تقریبا28اوراقل ترین درجہ حرارت19ڈگری سلسیس ہوگا۔پی ٹی آئی کے بموجب مغرب۔وسطی خلیج بنگال پرطوفان بادوباراں لہر۔جس سے ساحلی آندھرامیں بڑے پیمانہ پرنقصانات متوقع تھے،آج وہ شدیدہوا کے دباؤکے مرکزمیں کمزورپڑکیاہے،جس سے عوام کوزبردست راحت فراہم ہوئی ہے،کیوں کہ اس کے اثرات اندیشہ کے مطابق ہلاکت خیزنہیں ہوسکتے ہیں،ہواکے دباؤکامرکزآج مغرب۔وسطی خلیج بنگال پرمرکوزرہا۔جوآندھراپردیش کے مچھلی پٹنم سے مشرق۔جنوب مشرق میں تقریبا120کلومیٹرکے فاصلہ پرواقع ہے۔محکمہ موسمیات کے بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔آئی اے این ایس کے بموجب خلیج بنگال پرطوفان بادوباراں لہرکمزورپڑگیاہے۔توقع ہے کہ آج دوپہرآندھراکے ساحل کوعبورکرنے سے قبل اس میں اوربھی کمزوری پیدا ہوجائے گی۔انڈین میٹرولوجیکل(آئی ایم ڈی)نے یہ بات بتائی۔آئی ایم ڈی نے طوفانی انتباہ کوواپس لے لیاہے،کیوں کہ یہ شدیدہواکے دباؤکے مرکز میں تبدیل ہوگیاہے،جس سے9ساحلی اضلاع کے منجملہ15اضلاع کے عوام۔جوتباہی کااندیشہ کررہے تھے،انہیں زبردست راحت حاصل ہوئی ہے۔آج صبح جاری کردہ آئی ایم ڈی بلیٹن میں بتایاگیاہے کہ مغرب۔وسطی خلیج بنگال طوفان بادوباراں کمزورہوتے ہوئے ہواکے شدیددباؤمیں تبدیل ہوگیاہے اورمچھلی پٹنم کے مشرق۔جنوب مشرق علاقہ میں تقریبا120کلومیٹردوراورکاکیناڈاکے جنوب میں160کلومیٹرکے فاصلہ پرمرکوزہے۔طوفان مغرب۔شمال مغربی سمت میں پیشرفت کرتے ہوئے مزیدکمزورپڑجائے گا۔آج دوپہرتک ہواکے دباؤ میں کمی کے مرکزکی حیثیت سے مچھلی پٹنم کے قریب آندھراکے ساحل کوعبور کرجائے گا۔

Cyclonic storm 'Lehar' weakens

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں