طاقتور طوفان -لہر- آج آندھرا پردیش ساحل سے ٹکرائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-28

طاقتور طوفان -لہر- آج آندھرا پردیش ساحل سے ٹکرائے گا

جنوب مشرقی علاقہ اورمتصلہ وسطی خلیج بنگال پرقائم انتہائی طاقتورطوفان وبادوباراں'لہر'آج صبح مچھلی پٹنم کے جنوب۔جنوب مشرقی علاقہ میں700کیلومیٹرفاصلہ پرمرکوزرہا۔طوفان کل دوپہرتک آندھراپردیش کے ساحل کوعبورکرنے کے لئے تیارہے۔ایک سرکاری بلیٹن میں آج یہاں بتایاکہ اس کے زیراثرآج سہ پہرسے ساحلی آندھراپردیش کے کئی مقامات پربارش ہوگی۔ساحلی اضلاع کے سرکاری عہدیداروں نے تقریبا2.5لاکھ افرادکومحفوظ مقامات کو منتقل کرنے کامنصوبہ بنایاہے۔سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔بیشترمقامات پرطوفان میں بتدریج شدت پیداہوگی چندمقامات پرشدیدتاانتہائی شدید موسلادھاربارش وساحلی آندھراکے چندمقامات پرانتہائی شدیدبارش ہوگی۔ساحلی آندھرااورتلنگانہ میں29نومبر کوچندمقامات پرشدیتاانتہائی شدیدبارش ہوگی۔آج سہ پہرسے آندھراپردیش کے ساحلی اوراس سے دور45تا55کیلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں کی رفتار65کیلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارتک پہنچ جائے گی۔طوفان سے ساحل سے ٹکرانے کے وقت گنٹور،کرشنا،مغربی ومشرقی گوااوری۔وشاکھاپٹنم کے ساحلی اضلاع میں اوراس سے دور150-160تا170کیلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیزوتندہواؤں کی رفتار170کیلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو جائے گی اورضلع پرکاشم،وجیہ نگرم ہواؤں کی رفتار100-110کیلومیٹرفی گھنٹہ تا120کیلومیٹرفی گھنٹہ ہوگی۔طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کے وقت آندھراکے دیگراضلاع میں اس سے دورتیزوتندہواؤں کی رفتار55-65کیلومیٹرتا75کیلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔آج سہ پہر سے آندھراکے ساحل اوراس سے دورسمندرمیں تموج پیداہوگیاجوانتہائی شدید ہوگااورساحلی آندھراپراس سے دور کل تک اس میں زبردست شدت پیداہوجائے گی۔امکان ہیکہ'لہر'سے زرعی فصلوں کونقصان پہنچے گااوربرقی مواصلاتی نظام،ریل اورروڈٹریفک میں بھی رکاوٹ پیداہوگی۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے ماہی گیری سرگرمیوں کومکمل طورپرمعطل کرنے کامشورہ دیاہے جبکہ سمندرمیں موجودماہی گیروں کوساحل لوٹنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ساحلی علاقوں کے خطرہ کی زدمیں موجودآبادیوں سے عوام کے تخلیہ اورایل اورڈٹریفک پرمحتاطاندازمیں کنٹرول کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔سرکاری عہدیداروں نے بتایاکہ سمندرمیں58کشتیاں ہیں جولوٹ جائیں گی۔ریاستی حکومت نے4ہیلی کاپٹرس اور نیشنل ڈیزاسٹرفورس(این ڈی آراے)کی اضافی ٹیموں کوطلب کرلیاہے۔انھوں نے بتایاکہ فوج کی چارٹکڑیوں کوبھی طلب کرلیاگیاہے جس میں ہرٹکڑی100فوجیوں پرمشتمل ہوگی تاکہ ایلورو،کاکی ناڈا،راجمندری اور وشاکھاپٹنم(ساحلی آندھرا)کے اہم مقامات پرانھیں تعینات کیاجاسکے۔فوجی ٹیموں کے پاس مختلف سرگرمیوں کیلئے سازوسامان موجودہوگاجس میں کسی بھی متاثرہ فرد کی طبی امدادبھی شامل رہے گی۔۔دریں اثناء مرکزی نے صورت حال سے نمٹنے آندھراپردیش اوراڈیشہ کوممکنہ امدادکاتیقن دیتے ہوئے مقامی سرکاری عہدیداروں کی معاونت کیلئے نیشنل ڈیزاسڑفورس ملازمین کوروانہ کردیاہے۔مرکزی معتمدداخلہ انیل گوسوامی نے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھاریٹی،محکمہ موسمیات کے سرکاری عہدیداروں لے ساتھ آنے والے طوفان سے پیداہونے والی امکانی صورت حال کاجائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ انہیں آفت سماوی کاسامناکرنے دونوں ریاستی حکومتوں کوممکنہ امدادفراہم کریں۔کوسوامی نے آندھرااوراڈیشہ کے چیف سکریٹریزکو ٹیلی فون پرطوفان'لہر'کی آمدسے اورقبل اوراس کے بعد مکمل مرکزی امدادکاتیقن دیا۔

Thousands evacuated as Cyclone Lehar nears Andhra coast

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں