وزیر اعلیٰ ،چندرا بابو نائیڈو اور وائی ایس جگن پر تنقید
تانڈور میں ودیارتھی رنا بھیری پروگرام سے ٹی آر ایس رکن اسمبلی کے ٹی آر کا خطاب
ٹی آر ایس سربراہ کے سی آر کے فرزند و رکن اسمبلی سرسلہ کے۔تارک راما راؤ ( کے ٹی آر ) نے کہا ہیکہ جب مصر میں موجود دریائے نیل کو 11/ممالک اور ہندوستان و پاکستا ن تقسیم کے بعد سے اب تک بناء کسی لڑائی جھگڑے کے 5/ندیوں کا پانی استعمال کرسکتے ہیں تو پھر علحدہ ریاست تلنگانہ کی تقسیم کے بعد کیونکر آندھرا اور تلنگانہ کے درمیان پانی کے لئے لڑائی ہوگی جیساکہ ریاست کے وزیر اعلیٰ کرن کمار ریڈی نے نیا شوشہ چھوڑا ہے کے۔تارک راما راؤ ( کے ٹی آر ) آج یہاں بھدریشور چوک پر منعقدہ طلباء کے' ودیارتھی رنا بھیری ' پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ' ودیارتھی رنا بھیری ' سے اپنے خطاب میں کے۔تارک راما راؤ ( کے ٹی آر ) نے وزیراعلیٰ کرن کمار ریڈی کومخالف تلنگانہ قرار دیتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی ٹوٹی پھوٹی اورمفلوج تلگو زبان کے ذریعہ دونوں طرف کی عوام کو غلط باور کروارہے ہیں اور عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں اس پروگرام میں شریک طلباء اور تلنگانہ حامیوں کی بڑی تعدادسے خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ایس قائد و رکن اسمبلی سرسلہ کے۔تارک راما راؤ ( کے ٹی آر ) نے کہا کہ ٹی آر ایس سربراہ کے سی آر کے مرن برت اور عثمانیہ یونیورسٹی طلباء جے اے سی کی تحریک کا ثمر ہی ہیکہ تشکیل تلنگانہ کی راہیں ہموار ہوئیں تلگو دیشم سربراہ چندرا بابو نائیڈو پر تنقید کرتے ہوئے برملاجواب اور اپنی شعلہ بیانی کے لئے مشہور کے۔تارک راما راؤ ( کے ٹی آر ) نے کہا کہ ان کا ردعمل انتہائی مضحکہ خیز ہے کے ٹی آر نے چندرا بابو نائیڈو کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے ہی 400/سالہ قدیم چارمینار اتعمیر کروایا ہے جبکہ ان کی عمر 60/سال ہے اور کبھی کہتے ہیں کہ حیدرآباد کی ترقی ان ہی کے دور حکومت میں ہوئی ہے کے ٹی آر نے اپنے خطاب میں ریمارک کیا کہ چندرابابونائیڈو کا دماغ ان کے گھنٹوں میں اتر گیا ہے اسی لئے وہ بے سر و پیر کی باتیں کرنے میں مصروف ہیں کے ٹی آر نے چندرا بابو نائیڈو سے مطالبہ کیا کہ وہ کھل کر تلنگانہ کی تشکیل کے متعلق اپنا موقف واضح کریں ٹی آر ایس قائد و رکن اسمبلی سرسلہ کے۔تارک راما راؤ ( کے ٹی آر ) نے زور دیکر کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے مطالبہ کو حق بجانب قرار دینے کے لئے ایک لاکھ وجوہات بتائی جاسکتی ہیں لیکن متحدہ آندھرا کے تعلق سے کوئی بھی ایک وجہ بتانے کی طاقت نہیں رکھتا انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکز ی حکومت کے اعلان کے بعد بھی سیما۔آندھرائی قائدین اورمفاد پرستوں کی سازشیں ختم نہیں ہوئی ہیں اور ہنوز وہ تشکیل تلنگانہ میں خلل پیدا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ٹی آر ایس قائد و رکن اسمبلی سرسلہ کے۔تارک راما راؤ ( کے ٹی آر ) نے اپنے خطاب میں سوال کیا کہ متحدہ آندھرا کا راگ الاپنے والے چرنجیوی خود اپنے دو بھائیوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں کیوں نہیں رہتے ! کے ٹی آر نے رکن پارلیمان وجئے واڑہ لگڑا پاٹی راجگوپال کو اپنے خطاب میں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹی آر ایس قائد و رکن اسمبلی سرسلہ کے۔تارک راما راؤ ( کے ٹی آر ) نے ' ودیارتھی رنا بھیری ' سے اپنے خطاب میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کو انتہائی بدعنوان قرار دیتے ہوئے کہا کہ سو چوہے کھا کر بلی چلی یاترا پر کے مماثل وہ خود آندھرا پردیش کو لوٹ کر اب تلنگانہ کی تشکیل کو روکنے کی غرض سے یاترا کرکے ملک کے مختلف سیاسی قائدین سے ملاقات کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ہر کوئی ان کی بدعنوانی سے بخوبی واقف ہے اور کوئی بھی ان کی تائید نہیں کریں گے ۔ٹی آر ایس قائد و رکن اسمبلی کے۔تارک راما راؤ ( کے ٹی آر ) نے اعلان کیا کہ 10/اضلاع پر مشتمل تلنگانہ ہی قابل قبول ہوگا اور حیدرآباد کے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی شرائط ناقابل قبول ہونگی اور حیدرآباد تلنگانہ کا ہی ایک حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا اپنے خطاب میں کے ٹی آر نے کہا کہ ہم خود تلنگانہ کی حفاظت کریں گے اور قیام تلنگانہ کے بعد تمام طبقات کے خوابوں کا تلنگانہ تشکیل دیا جائے گا جس میں طلباء ، کسانوں اور بے روزگاروں کو بھرپور مواقع اور انصاف حاصل ہوگااس پروگرام سے رکن اسمبلی پرگی ہریشور ریڈی، ٹی آر ایس قائد ین وشویشور ریڈی، روہت ریڈی،تلگو فلم ڈائرکٹر شنکر، انقلابی گلوکار رسمیا بالکرشن ،طلباء جے اے سی کے ریاستی صدر روی،ریاستی سیکریٹری طلباء جے اے سی شبھا پردھ پٹیل ،ریاستی صدر ٹی آر ایس وی بی۔ سُمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ صدر ٹاؤن ٹی آر ایس ایوب خان ، عابد چاؤش،صدر تانڈور تلنگانہ جے اے سی سوما شیکھر، سی پی آئی قائد جناردھن ریڈی، وینکٹیش اور دیگر قائدین شریک تھے۔
TRS MLA KTR speech in tandur
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں