بنگلہ دیش کابینی وزرا کا اجتماعی استعفیٰ - تازہ انتخابات کی راہ ہموار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-12

بنگلہ دیش کابینی وزرا کا اجتماعی استعفیٰ - تازہ انتخابات کی راہ ہموار

بنگلہ دیش میں پر تشدد سیاسی تعطل کے درمیان ایک غیر جانبدارغیر جماعتی حکومت کے قیام کی مانگ کو لے کر بی این پی (بنگلہ دیش نشینلسٹ پارٹی)قیادت والی اپوزیشن کے سخت رویہ کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کے کابینہ وزراء نے آج عام انتخابات کی نگرانی کے لئے ایک کل جماعتی حکومت کے قیام کا راستہ ہموار کرتے ہوئے اپنا استعفی سونپ دیا ۔ وزیر اعظم کے پریس سکر یٹری ابوالکلام آزاد نے کہا کہ کابینہ کی آج ہونے والا باقاعدہ اجلاس میں موجود وزرا اور ریاستی وزراء نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کو اپنا استعفی سونپ دیا ہے ۔ تاہم انہوں نے اس بات
کی تصدیق نہیں کی ہے کہ تمام وزرا کے استعفی پہلے ہی مل چکے تھے یا نہیں۔ اس سے پہلء آئی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا ، کم سے کم 20با اثر وزراء نے وزیر اعظم کو پہلے ہی اپنے استعفے سونپ دیے ہیں۔

Bangladesh ministers resign to make way for all-party government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں