تلنگانہ پر تبادلہ خیال کیلئے 3 دسمبر کو مرکزی کا بینہ کا خصوصی اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-30

تلنگانہ پر تبادلہ خیال کیلئے 3 دسمبر کو مرکزی کا بینہ کا خصوصی اجلاس

مرکزی کا بینہ کے ایک خصوصی اجلاس میں 3دسمبر کو آندھرا پردیش کی تقسیم کے جائزہ اور تلنگانہ بل مسودہ کی تیاری کے لئے تشکیل کردہ وزارء کے گروپ کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج یہ بات بتائی ۔ انھوں نے بتای کہ خصوصی طور پر مسئلہ تلنگانہ پر تبادلہ خیال کے لئے منگل کو کا بینی اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ انھوں نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے طریقہ کار پر مختلف متبادلات کو پیش کیا جائے گا اور کابینہ قطعی فیصلہ کرے گی ۔ ذرائع نے بتای کہ وزراء کا گروپ (جی او ایم ) کا آخری اجلاس آندھرا پردیش تنظیم جدید مسودہ بل کو قطعیت دیئے پیر کو یا منگل کی صبح منعقد ہوگا ۔ انھوں نے بتایا کہ حیدرآباد کا مسئلہ اس وقت بھی متنازعہ ہے کیونکہ سیما آندھرا قائدین تقسیم کے بعد بھی حیدرآباد میں سکونت پذیر سیما آندھرا عوام کے جان ومال کے تحفظ کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ جی او ایم کی ایک تجویز میں نظم وضبط اور محکمہ مال کی ذمہ داری دستور کی خصوصی شخ کے تحت مرکز ی حکومت کو تفویض کرناہے ۔ اس بات کا امکان نہیں کہ جی او ایم حیدرآباد کو چندی گڑھ کی طرح مرکزی زیر انتظام علاقہ قرار دینے کی سفارش کرے گا ۔ چندی گڑھ پنجاب اور ہریانہ کا مشترکہ دار الحکومت ہے ۔ قبل ازیں مرکزی کابینہنے فیصلہ کیا کہ حیدرآباد کو 10سالہ مدت کے لئے تلنگانہ اور مابقی آندھرا پردیش کا مشترکہ دارالحکومت بنایا جائے گا ۔ جی او ایم نے بتایا کہ 8سیاسی جمعتوں کے قائدین آندھرا پردیش کے مرکزی وزرا ء ، چیف منسٹر این کرن کمار اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ گذشتہ ایک ماہ کے دوران سلسلہ وار ملاقاتیں کی گئیں ۔ انھوں نے بتایا کہ ان ملاقاتوں میں نئی ریاست اور ریاست آندرا پردیش کے ماقی رہ جانے والے عالقے کے درمیان اثاثہ جات کی تقسیم اور دیگر مسائل پر اظہار کا خیال کیا گیا ۔ شنڈے نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں تلنگانہ کو پیش کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ کانگریس ہائی کمان ہدایت پر جی او ایم نے تمام کاروائی میں تیزی پیدا کردی ہے ۔ تجویز کی کابینہ کے زریعہ منظوری کے فوری بعد اسے صدر جمہوریہ سے رجوع کیا جائے گا جو منظوری کے لئے اسے آندھرا پردیش ریاستی اسمبلی کو بھیجیں گے ۔ تاہم دستور کے تحت اسمبلی قرار داد کا بند کن نہیں ہوتی ہے ۔ مرکزی کا بینہ اس وقت آندھرا پردیش تنظیم جدید بل پر غور کرسکتی ہے اور مرکزی کا بینہ کی منظوری کے ساتھ اسے صدر جمہوریہ کو روانہ کیاجائے گا اور پھر پارلیمنٹ میں اسے پیش کیا جائے گا ۔ 5دسمبر کو پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ہورہاہے جو20دسمبر کو ختم ہورہاہے ۔ آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر سی دامودار راجہ نرسمہا نے آج کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ ے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ کے قیام کے کلیدی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ راجہ نرسمہا تلنگانہ کے تلنگانہ کے رہنے والے ہیں ۔ انھوں نے بتیا کہ ملاقات تقریبا 15منٹ جاری رہی جس میں رائل ۔ تلنگانہ کے بشمول مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہوا ۔ رائلسیما کے دواضلاع اننت پوروکرنول کے تلنگانہ کے ساتھ انضمام کے مطالبہ پر سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تبادلہ خیال جاری ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ یہ مکتب خیال موجود ہے ، تبادلہ خیال جاری ہے ۔ راجہ نرسمہا نے ملاقات کت وقت پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ رائلسیما کانگریس قائدین نے آندھرا پردیش تقسیم کی کاروائی کے جائزہ کے لئے قائم کردہ جی او ایم سے رائلسیما کے دوناں اضلاع کو مقمی شہریوں کی اکثریت کے امنگوں کے مطابق تلنگانہ میں ضم کرنے کے مطالبہ کے ساتھ اس ہفتہ نمائندگی کی تھی جس کے بعد یہ راجہ نرسمہا کا ڈگ وجئے سنگھ کے ساتھ تبادلہ خیال اہمیت حاصل کر گیا ہے ۔ زرائع نے بتایا کہ رائلسیما کے ایک سینئر کانگریسی قائد اور مرکزی وزیر نے بھی دودن قبل ڈگ وجئے سنگھ سے ایسا ہی مطالبہ کیا ہے جو آندھراپردیش میں پارٹی امور کے انچارج ہیں ۔

Cabinet Meeting on December 3 to Discuss Telangana Issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں