بہار کی خاتون پولیو ورکر کو اقوام متحدہ فاؤنڈیشن ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-09

بہار کی خاتون پولیو ورکر کو اقوام متحدہ فاؤنڈیشن ایوارڈ


نیو یارک
( پی ٹی آئی)
ہندوستانی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی ایک پولیو ورکر کو بچوں کو اس مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے خدمات انجام دینے کے عوض یہاں باوقار اقوام متحدہ فاونڈیشن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ مارتھا ڈوڈرے ایک سرگرم پولیو ورکر ہیں اور معذور کردینے والے اس مرض سے بچوں کو نجات دلانے کیلئے کافی سرگرم رہی ہیں۔ انھیں یہ ایوارڈ یہاں کل منعقدہ گلوبل لیڈر شپ ایوارڈس ڈنر تقریب 2013کے موقع پر پیش کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتام اقوام متحدہ فاونڈیشن اور یونائیٹیڈ نیشنس اسوسی ایشن آف یو ایس اے ( یو این اے ۔ یو ایس اے ) کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مارتھا کے علاوہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسف زئی، امریکی سفیر برائے اقوم متحدہ سامنتھا اور دیگر کو بھی ایوارڈس پیش کئے گئے ۔ ڈوڈرے نے جن کا تعلق دربھنگہ سے ہے، کہا کہ عالمی سطح پر اس طرح کے ایوارڈ کے حصول سے وہ نہایت خوش ہیں اور اسے ایک بڑا اعزاز سمجھتی ہیں۔ ان کے مطابق ہم سب کو پولیو کے خاتمہ کیلئے متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بالخصوس ایسے ممالک میں جہاں یہ مرض ہنوز پایا جاتا ہے۔ انھوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ میں اپنی جانب سے جس قدر ممکن ہوسکے سخت مشقت کرتے ہوئے اس مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی کوشش کروں گی ۔ مارتھا نے ہندی میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کھبی نہیں سوچا تھا کہ وہ امریکہ آئیں گی اور عالمی سطح کے وفود سے ملاقات کریں گی جنھوں نے ان کی خدمات کی ستائش کی ہے۔ شہ نشین پر مارتھا، افغانستان، نائیجریا ، پاکستان کے سفراء برائے اقوام متحدہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر شترو گھن سنہا کے ساتھ موجو د تھیں۔ اس تقریب میں ہندوستان کی سرکردہ اداکارہ پرینکا چوپڑا بھی موجود تھیں اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ایک فیچر فلم بنانے پر متعلقہ ڈاکومنٹری گروپ اور فسلمسازوں کو ایوارڈ بھی پیش کیا۔ چوپڑا نے ٹویٹر پر لکھا کہ عالمی سطح کے قائدین سے ملاقات کرنے پر وہ نہایت فخر محسوس کر رہی ہیں۔
Bihar health worker gets UN award for polio work

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں