بیڑ شہر میں پہلی بار بیڑ پریمئر لیگ کا انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-03

بیڑ شہر میں پہلی بار بیڑ پریمئر لیگ کا انعقاد

Beed-premier-league
بیڑ پریمئر لیگ کے ذریعے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی سامنے آئینگے۔۔۔ڈاکٹر بھارت بھوشن شرساگر

آئی پی ایل کے طرز پر بی پی ایل یعنی بیڑ پریمئر لیگ کا انعقاد بیڑ شہر میں پہلی بار عمل میں آرہا ہے ۔بیڑ پریمئر لیگ کے تحت ہونے والے ان مقابلوں میں کل 10ٹیم اور 370کھلاڑی شامل ہیں ۔بیڑ کے کھلاڑیوں کو ’کمرشیل ٹچ ‘ ملے اور یہاں سے بھی عمدہ کھلاڑی تیار ہو سکے اس خیال کے مد نظر بیڑ پرمئر لیگ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے اس طرح کا اظہار خیال سابق صدر بلدیہ اور بیڑ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر بھارت بھوشن شرساگر نے ضلع اسٹیڈیم میں منعقد پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر ان کے ساتھ بیڑ ضلع کرکٹ اسوسی ایشن کے سکریٹری عامر سلیم اور بی پی ایل کے ہرش پٹلے بھی موجود تھے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بھارت بھوشن شرساگر نے مزید کہا کہ آئی پی ایل کے طریقہ کار پر اسی کے ضوابط و قوانین کو عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ مقابلے ہونے جا رہے ہیں ۔اس دوران کل 23مقابلے ہونگے ۔ہر دن دو مقانلے ہونگے۔کاکو نانا پرتشٹھان کی جانب سے منعقد بیڑ پریمئر لیگ میں درج ذیل ٹیم شامل ہیں۔ڈاکٹر یوگیش شرساگر کی ملکیت کی پریسیڈینٹ لائنس ،سندیپ شرساگر کی ایس آر کے ٹائگرس،ڈاکٹر دھرمیندر بھوپلے کی ایس ایل بی بامبرس، راہل ہنگے اور سنجئے دھس کی بھگوان بلاسٹرس، نتین کھوڑ اور الہاس گرام کی گرودت رائزنگ اسٹارس، شیخ اختر اور ہمن بدرے کی بیڑ سوپر کنگس ،ڈاکٹر جیتندر اوہاڑ اور منگیش جادھو کی ڈاکٹر جیتندر اوہاڑ اینڈ ایم جے ، عبدالمتین اور شیخ ناصر کی فاسٹ موبائیل ، رمیش بھاؤ شندے اینڈ واگھمارے کی نٹراج وارےئرس، سید شاکر کی ایس بی نائٹ راڈرس ٹیمیں ان مقابلوں میں شامل ہیں۔
انعام کے طور پر انعام اوّل 1 لاکھ روپئے اور ٹرافی،انعام دوم 51 ہزار روپئے اور ٹرافی ,،ٹورنامینٹ کا بہترین کھلاڑی 10ہزار روپئے اور ٹرافی ،بہترین بلے باز 3ہزار روپئے اور ٹرافی، بہترین وکٹ 1 ہزار روپئے اور ٹرافی ،بہترین فیلڈر 1 ہزار روپئے اور ٹرافی اس طرح ہیں۔
آرگنایزنگ کمیٹی میں ڈاکٹر بھارت بھوشن شرساگر (صدر بیڑ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسو سی ایشن ) ،عامر سلیم (سکریٹری ،بیڑ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسو سی ایشن ،کو آرڈینیٹر بی پی ایل ) شیخ شاکر (نائب صدر بلدیہ ) ہرش پٹلے( چےئر مین بی پی ایل ) راجن ساڑوی (رکن)،شیخ اظہر (رکن ) شیخ جاوید پاشاہ ( رکن ) کا شمار ہے۔

Beed premier league to be organised soon

1 تبصرہ: